خُدا کو خوش کرنے والی زندگی

خُدا کو خوش کرنے والی زندگی

پس اَے عزیزو چونکہ ہم سے ایسے (عظیم) وعدے کئے گئے  آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جسمانی اور رُوحانی آلودگی سے پاک کریں اورخُدا کے خوف (تعظیم) کے ساتھ (اپنی) پاکیزگی کوکمال تک پہنچائیں۔  2 کرنتھیوں 7 : 1

خُدا کے ساتھ قربت میں زندگی بسر کرنے کے لئے ہمیں ہر روزکچھ فیصلے کرنے ہوں گے۔ بعض اوقات ہمیں کچھ چیزوں سے انکار کرنا ہوگا جن کوعام طور پر شاید ہم ہمیشہ قبول ہی کرتے ہیں اور کچھ چیزوں کو ہاں کرنا ہوگا جن کو عموماً ہم نہ کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں حکمت اور ضبطِ نفس کی ضرورت ہے اور خُدا کا شُکر ہو کہ پاک رُوح یہ دونوں چیزیں ہمیں بخشتا ہے۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو سیکھائیں کہ وہ پاک زندگی بسر کریں کیونکہ یہ خُدا کی قربت میں زندگی بسر کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم سے کوئی غلطی سرزد نہیں ہوگی ۔۔۔۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم دِل سے ایسی زندگی بسر کرنے کے خواہشمند ہیں جو خُدا کو پسندیدہ ہے۔ اور ایسا اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنے خیالات، گفتگو، رشتے ناطوں، موسیقی، خوشیوں وغیرہ میں خُدا کو خوش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگر ہمارا جسم ہمیں کسی سمت میں جانے کے لئے اُبھارتا ہے اور خُدا کا کلام ہمیں اِس کے متضاد جانے کی تعلیم دیتا ہے تو ہمیں خُدا سے فضل مانگنا اور اس کو حاصل کرنا ہے تاکہ جو کچھ وہ کہتا ہے ہم وہ کرسکیں۔ خوشخبری یہ ہے کہ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمارے لئے ایک بڑا اَجر موجود ہوتا ہے۔

جب ہم اپنے لئے جینے کی بجائے مسیح کے لئے جینے کا فیصلہ کرتےہیں تو ہم پاک رُوح کی  راستبازی، اطمینان اور خوشی کا تجربہ کریں گے۔ اور ہماری مخالفت میں چاہے کوئی بھی کیوں نہ  کھڑا ہو جائے ہم فتح مندی کی زندگی بسر کریں گے۔ یہ بڑی شاندار زندگی ہے ۔۔۔۔ یہ وہ کثرت کی ، فتح مند، شادمانی سے بھری ہوئی زندگی ہے جسے دینے کے لئے خُداوند یسوع مسیح مواء۔


اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کریں، خُدا کے لئے ایسی زندگی گزارنے کا چناؤ کریں جس میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon