خُدا کی اگاپےمحبّت

خُدا کی اگاپےمحبّت

کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بَیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ (یوحنا ۳: ۱۶)

بائبل پیار کی  مختلف اقسام کی بات کرتی ہے۔Phileo  ایک یونانی لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’دوستی یا نرم و گداز چاہت‘‘۔  پھر دوسرا لفظ ہےEros جو وہ پُر جوش محبّت ہے جسے ہم پیار کرنے والے کےلیےمحسوس کرتے ہیں۔لیکن ایک تیسری قسم  کی محبّت بھی ہے ۔ بلند قسم کی محبّت۔

Agape اگاپے ایک ایسی محبّت ہے جو خدا کو اپنے بیٹےاور نسلِ انسانی سےہے۔ یہ محبت قُربانیوں پرمبنی ہے … وہ محبّت جسے ہم      یوحنا ۳:۱۶ میں دیکھتے ہیں’’ کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبّت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا‘‘۔NIV

اس مضمون کے حوالے سے بہت سے حوالہ جات ہیں ؛ آپ کو بذات خود ان کا مطالحہ  کرنا چاہیے۔ دوسرا حوالہ جو اگاپے محبّت  کے مفہوم کے بارے میں سکھاتا ہے۔ وہ ہے متی ۵: ۴۴،  ’’ لیکن  میں  تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھو  اور اپنے ستانے والوں کے لیے دُعا کرو۔

اُن لوگوں کے لیے دعا کرنا  مشکل نہیں ہوتاجو آپ کے ساتھ اچھی طرح پیش آتے ہیں۔ لیکن  اُن کےلیے دُعا کرنا جو آپ کو زخمی کرتے ہیں، آپ کو  سوچنا پڑتا ہے۔ چرچ میں اپنے دوست کے ساتھ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے ۔لیکن ایک دکھی اور تنہا شخص کو ڈھونڈ کر  کچھ لمحوں کے لیے اُس کی چند باتیں سُننا مشکل ہوتا ہے۔ یہ ہے اگاپے محبّت جس میں راستی پر چلنے کے لیے اپنی رضا کی قُربانی دینی پڑتی ہے۔

آپ لوگوں سے اگاپے محبّت رکھ سکتے ہیں : اُن کے ساتھ صبر سے پیش آ کر، اُن کے ساتھ سمجھداری سے پیش آ کر ، حوصلہ افزائی  کے لیے چند الفاظ کہہ کر یاموقع کی مناسبت سے خاموش رہ کر۔انسان ہوتے ہوۓ ہم موروثی طور پر خود غرض ہیں، لگاتار مانگتے رہنا ۔’’اپنے بارے میں میرا کیا خیال ہے؟‘‘اب وقت ہے کہ آپ اگاپے محبت کی مدد سے اپنی خودغرضی کے خلاف جنگ کا اِعلان کریں۔

اب وقت ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آئیں اُس مقصد کو بروٴےکار لاتے ہوٴے جو ہم نے پڑھا اور سمجھا ہے کہ پاک کلام محبّت کے بارے میں کیا کہتا ہے۔اور خُدا کی اگاپے محبّت کو اپنے اندر سے دوسروں کی طرف بہنے دیں۔

یہ دُعا کریں

اَے خُداوند،  تیری مضبوط اگاپے محبت حیرت انگیز ہے۔ جب میَں خودغرضی اور اپنے فیصلوں کے خلاف جنگ کا اِعلان کروں تو مجھے قوت بخش۔ اِس مقصد سے کہ میں اگاپے محبت میں زندگی گُذاروں.

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon