خُدا کی محفاظت

خُدا کی محفاظت

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مطلق (جس کی قدرت کے آگے کوئی دشمن کھڑا نہیں رہ سکتا) کے سایہ میں سکونت کرے گا۔  زبور 91 : 1

خُدا کی حضوری چھپنے کی جگہ ہے جہاں ہم سکون سے رہ سکتے ہیں اور محفوظ محسوس کرتے ہیں اورخُدا کے اطمینان میں داخل ہوسکتے ہیں۔ یہ پوشیدہ مقام کوئی جسمانی مقام نہیں ہے یہ ایک رُوحانی جگہ ہے جہاں فکر غائب ہو جاتی ہے اور اطمینان راج کرتا ہے۔ یہ خُدا کی حضوری کی جگہ ہے۔ جب ہم دُعا میں خُدا کو ڈھونڈنے میں وقت گزارتے ہیں اور اُس کی حضوری میں رہتے ہیں ہم اُس پوشیدہ جگہ میں ہوتے ہیں۔

جب آپ اور میں مسیح میں پناہ لیتے ہیں یا اس پوشیدہ جگہ میں رہتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُس جگہ پر کبھی کبھی نہیں آتے بلکہ ہم اس محفوظ پناہ گاہ میں مستقل طور پر بس جاتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جس میں ہم اُس وقت بھاگ کر چلے جاتے ہیں جب ہم کسی بات کے سبب سے دُکھ اُٹھاتے یا مغلوب ہوجاتے یا چکرا جاتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم اُس وقت بھاگ کر جاتے ہیں جب ہمارے ساتھ بُرا سلوک ہوتا ہے یا ہم ایذارسانی میں سے گزرتے ہیں یا ہمیں کسی چیز کی بڑی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں ہم اپنی زندگی میں خُدا کی بھلائیوں کے لئے شُکرگزاری اور حمد کی قربانیاں بھی چڑھاتے ہیں۔ مجھے یہ کہنا پسند ہے کہ جب مجھے کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو خُدا کی حضوری وہ پہلی جگہ ہے جہاں میں "جاتی ہوں۔”

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خُدا میں مضبوطی سے پیوستہ رہیں ۔۔۔۔ ہر قسم کے حالات اور معاملات میں اپنی مدد کے منبع کو جانیں۔ خُدا کی مدد سے اور خُدا پر تکیہ کرنے اور اُس پر مکمل بھروسہ کرنے سے ہم اپنے لئے ایسی محفوظ اور چھپنے کی جگہ بنا سکتے ہیں جہاں اطمینان ہو۔ ہمارے اور خُدا کی حضوری کے بیچ میں صرف ایک سوچ کا فاصلہ ہے!

خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے پَروں کے محفوظ سایہ میں پناہ لیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے پاس بھاگ کر جائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon