خُدا کی مُحبّت حاصل کرنا

خُدا کی مُحبّت حاصل کرنا

اور اُمّید سے شرمِندگی حاصِل نہیں ہوتی کیونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسِیلہ سے خُدا کی مُحبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔   رُومِیوں  5  :  5

جو کچھ خُدا پیش کرتا ہے ہمیں اُسے لے لینا چاہیے اور یہ خُدا کے ساتھ ہمارے تعلق میں ایک اہم بات ہے۔ جب ہم خُدا کی پیش کش کو قبول کرتے ہیں تو ہم دراصل اپنے اندراُس کو لے لیتے ہیں جو وہ پیش کر رہا ہے۔ جیسا کہ ہم اُس کی مُحبّت کو قبول کرتے ہیں تو یہ مُحبّت ہمارے اندر آجاتی ہے۔ ایک دفعہ جب ہم خُدا کی مُحبّت سے بھر جاتے ہیں تو ہم خود سے مُحبّت کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ ہم خُدا سے بھی مُحبّت کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔

بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ خُدا کی مُحبّت ہمارے دِلوں میں رُوح القّدس کے ذریعے ڈالی گئی ہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ جب خُداوند اپنے بیٹے یسوع مسیح پر ہمارے اِیمان کی وجہ سے ہمارے دلوں میں بستا ہے، تو وہ اپنے ساتھ مُحبّت لاتا ہے کیونکہ خُدا مُحبّت ہے (دیکھیں 1 یُوحنّا 8:4)۔ ہم سب کو اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم خُدا کی اس مُحبّت کے ساتھ جو ہمیں مفت میں دی گئی ہے کیا کر رہے ہیں۔ کیا ہم اُسے رد کردیتے ہیں کیونکہ ہمارے خیال کے مطابق ہم اتنے بیش قیمت نہیں کہ ہم سے پیارکیا جائے؟ یا کیا ہم شُکر گزار دل کے ساتھ اس کی مُحبّت کو حاصل کر رہے ہیں، کیا ہم یہ اِیمان رکھتے ہیں کہ وہ ہماری ناکامیوں اور کمزوریوں سے بڑا ہے؟


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکرگزار ہوں اَے  باپ کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے اور تیری مُحبّت کامل اور غیر مشروط ہے۔ میری مدد کرکہ میں اِیمان کے ساتھ تیری مُحبّت حاصل کروں اور ہر دن اس مکاشفہ میں گزاروں کہ میں بیش قیمت ہوں کیونکہ میرا آسمانی باپ مجھ سے پیار کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon