خُدا کی مُحبّت کا مُفت انعام

خُدا کی مُحبّت کا مُفت انعام

اور اُس نے اپنی مرضی کے نیک اِرادہ کے مُوافِق ہمیں اپنے لِئے پیشتر سے مُقرّر کِیا (ہمارا مقدر سنوارا، ہمارے لیے مُحبّت بھرا منصوبہ بنایا) کہ یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے اُس کے لے پالک بیٹے ہوں [کیونکہ وہ اُس سے خُوش ہوتا ہے اوریہی اُس کی کامل مرضی ہے]۔     اِفِسیوں 5:1

اگر آپ کو کوئی مفت اِنعام دیا جا رہا ہو تو آپ صرف ایک کام کرسکتے ہیں کہ اُسے حاصل کریں اور شُکر گزار بنیں۔ مَیں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ ابھی اِیمان کا قدم اُٹھائیں اور اُونچی آواز میں کہیں، "خُدا مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے، اور مَیں اُس کی مُحبّت کو حاصل کرتا/کرتی ہوں!” آپ کو دن میں سو بارایسا ہی کہنا ہے جب تک کہ یہ آپ کے اندر سما نہ جائے لیکن جب ایسا ہوجائے گا تو یہ آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار دن بن جائے گا۔

جب آپ یہ جان لیں گے کہ کوئی آپ سے پیار کرتا ہے تو یہ دُنیا کا سب سے بہترین اور خوبصورت احساس ہے۔ خُدا نہ صرف آپ سے مُحبّت کرتا ہے بلکہ وہ آپ کی زندگی میں ایسے لوگوں کو شامل کرے گا جو آپ سے سچی مُحبّت کریں گے۔ جب وہ ایسے لوگوں کو مہیا کرے تو ضروران لوگوں کے لیے شُکر گزاری کریں۔ ایسے لوگوں کا ہونا جو آپ سے سچی مُحبّت کرتے ہیں دُنیا کے سب سے قیمتی تحفوں میں سے ایک ہے۔

وقت نکالیں اور خُدا کی مُحبّت کے لئے اور اُن تمام لوگوں کے لیے شُکریہ اَدا کریں جو آپ سے مُحبّت کرتے ہیں! یہ آپ کے لیے اُس کا تحفہ ہے اور، مجھے یقین ہے، سب سے قیمتی تحفوں میں سے ایک ہے جو آپ کو کبھی ملے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیری مُحبّت کے مفت تحفے کے لیے تیرا شُکریہ۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کی اور تُو نے میری زندگی میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جو مجھ سے مُحبّت کرتے ہیں۔ مَیں تیری مُحبآت کو معمولی نہیں سمجھتا/سمجھتی اور اگرچہ مَیں تیری مُحبّت کا بدلہ کبھی نہیں دے سکتا/سکتی لیکن مَیں بدلے میں تیرے لیے اپنی زندگی گزارنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon