مبارک (شادمان، قابلِ رشک اور خوش قسمت) ہیں وہ جو (خُد اکی مرضی کے مطابق) کامل رفتار(صادق، حقیقی طور پر وفادار اور بے الزام) ہیں ۔ جو خُداوند کی شریعت (خُدا کی ظاہر کی گئی پوری مرضی) پر عمل (اپنے عمل اورگفتگو کو ٹھیک رکھتے ہیں) کرتے ہیں۔ زبور 119 : 1
جب آپ خُدا کے کلام سے حقیقی طورپر مُحبّت کریں گے اور اُسے سنیں گے، اُسے قبول کریں گے اور اُس کی فرمانبرداری کریں گے تو اس سے الہیٰ آزادی اور آسانی پیدا ہوگی۔ یہاں تک کہ مشکل حالات میں بھی آپ کی زندگی پریشانی اور دُکھ سے آزاد رہے گی۔ جب آپ خُدا کے کلام کے وسیلہ سے اس کی نزدیکی حاصل کریں گے، اُس کے اُن وعدوں پر یقین کریں گے جو آپ کی زندگی کے لئے ہیں اور اُس کے حکموں پر عمل کریں گے تو آپ کی خوشی پوری ہوجائے گی۔
زندگی میں آپ کو جن مشکلات کا سامنا ہے اُن پر فتح پانے کا راز خُدا کے کلام پر اِیمان رکھنےاور جو کچھ خُدا آپ کے دِل میں ڈالتا ہے اس پرعمل کرنے میں ہے۔ اُس کے کلام پر قائم رہنے سے آپ کو جدوجہد کرنے سے چھٹکارا مل جائے گا تاکہ آپ خُدا کے وعدوں کو اور آرام حاصل کرسکیں۔ عبرانیوں 4 : 3 میں لکھا ہے کہ "…جو اِیمان لائے (جو خُدا پر تکیہ کرتے، بھروسہ کرتے اور اُس سے وابستہ رہتے ہیں) اُس کے آرام میں داخل ہوتے ہیں …”
اگر آج آپ شکست خوردہ محسوس کررہے ہیں ۔۔۔۔ اگر آپ کسی مسئلہ کی وجہ سے پریشان ہیں ۔۔۔۔ سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ خود کو خُدا کے کلام کے سُننے ،اُسے حاصل کرنے اور اُس پر عمل کرنے کے لئے مخصوص کردیں۔ کیونکہ اسی میں آپ کو زندگی کی باتیں ملیں گی۔ جیسے ہی آپ خُدا کے کلام پر بھروسہ کرنا شروع کردیں گے آپ کی خوشی لوٹ آئے گی اور آپ پھر سے ہلکا محسوس کریں گے۔
خُدا میں آرام کی جگہ وہ جگہ ہے جہاں خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ہر روز جئیں۔