
اِیمان کی اَچھّی کُشتی لڑ۔ اُس ہمیشہ کی زِندگی پر قبضہ کر لے جِس کے لِئے تُو بُلایا گیا تھا اور (جس کے لیے) بُہت سے گواہوں کے سامنے (ایمان کا) اچھّا اِقرار کِیا تھا۔ 1 تِیمُتھِیُس 6 : 12
آپ کیسا بھی محسوس کیوں نہ کرتے ہوں اِیمان کا قدم بڑھائیں، خُدا سے اتفاق کریں کہ وہ آپ سے مُحبّت کرتا ہے۔ آپ عجیب طور پر بنائے گئے ہیں اور آپ میں بہت سی صلاحیتیں اور خوبیاں ہیں۔ آپ بیش قیمت ہیں اور یسوع میں ایک اِیماندار کی حیثیت سے آپ اُس میں خُدا کی راستبازی ہیں۔ خُدا کے سامنے آپ گنہگار نہیں بلکہ راستباز ہیں — اس حیران کن نعمت کے لیے شُکر گزار بنیں!
عدم تحفظ کے احساسات کے خلاف اعلان کریں اور کہیں، "میں خُدا کا/کی ہوں اور وہ مجھ سے مُحبّت کرتا ہے!” (افسیوں 2 : 10 دیکھیں)۔ جو کچھ ہم خود کے بارے میں کہتے ہیں ہم اس کا زیادہ یقین کرتے ہیں بنسبت دوسروں کی باتوں کے۔ لہذا کچھ اچھّا اقرار کرنا شروع کریں اور اُن آوازوں کو نکال دیں جو آپ کو قصوروار ٹھہراتی ہیں۔
اپنے لئے لڑیں! ایمان کی اچھی لڑائی لڑیں اور اس مقام پرجہاں خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ آپ رہیں اس سے نیچے رہنے سے انکار کریں۔ اس کی بادشاہی راستبازی، میل ملاپ اور خُوشی ہے (دیکھیں رُومِیوں 14 : 17)۔ اس سے کم پر راضی نہ ہوں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ میں اِیمان کے ساتھ مسیح میں اپنی حیثیت کا اعلان کر سکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکر ہے کہ تُو نے مجھے یکتا پیدا کیا ہے اور تُو مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ میں آج بھروسہ کے ساتھ قبول کرتا/کرتی ہوں کہ میں تیری کاریگری ہوں۔