خُدا کے سامنے دلیری سے آنا

خُدا کے سامنے دلیری سے آنا

پس جب ہمارا ایک ایسا بڑا سردار کاہن ہے جو آسمانوں سے گذر گیا یعنی خُدا کا بیٹا یسوع تو آؤ ہم اپنے اِقرار پر قائم رہیں۔ کیونکہ ہمارا ایسا سردار کاہن نہیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو ہوسکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تو بھی بے گناہ رہا۔  عبرانیوں 4 : 15 – 16

خُداوند یسوع مسیح ہماری اِنسانی کمزوریوں سے واقف ہے کیونکہ وہ اسی طرح سے آزمایا گیا جس طرح سے ہم آزمائے جاتے ہیں تو بھی اُس نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اس لئے، چونکہ خُداوند یسوع مسیح ہمارا سردار کاہن ہے، اور باپ کے سامنے ہماری شفاعت کررہا ہے، ہم خُدا کے تخت کے پاس دلیری سے آسکتے ہیں تاکہ اُس کا فضل حاصل کریں۔

خُدا نے پہلے ہی سے ہر اِنسانی خطا، کمزوری اور ناکامی کا فدیہ دے دیا ہے۔ نجات اورہمارے گناہوں کی مسلسل معافی ہمارے  لئے وہ انعام ہیں جوخُدا نے ہم پر نچھاور کررکھے ہیں کیونکہ ہم نے اُس کے بیٹے، خُداوند یسوع مسیح کو قبول کیا ہے۔ اس کے وسیلہ سے آپ ہر اس گناہ کی معافی حاصل کریں گے جو آپ سے کبھی بھی سرزد ہوگا۔

لیکن خُدا کے فضل کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ہماری زندگی میں موجود گناہ کو ٹھیک نہیں کرتا۔ گناہ غلامی اور دُکھ کو جنم دیتا ہے۔ اس لئے خُدا ہمیں بلاتا ہے تاکہ ہم اپنے گناہ سے توبہ کریں۔ اگرچہ خُدا ہمیں کبھی بھی مجرم نہیں ٹھہراتا لیکن وہ ہمیں ہمارے گناہ کے لئے قائل ضرور کرتا ہے۔ وہ اِس لئے ہمیں قائل کرتا ہے تاکہ ہم اپنے گناہ سے توبہ کریں، اپنے رویے کو تبدیل کریں اورمسیح کے وسیلہ سے آزادی حاصل کریں۔

مسیح یسوع کے وسیلہ سے ہم گناہ سے معافی حاصل کرسکتے ہیں، گناہ بھرے طرزِ عمل کو چھوڑ سکتے ہیں، اور خُدا کے فضل کے تخت کے پاس دلیری سے آسکتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء خُدا کے ساتھ قربت میں رہنے کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

ہم اپنی بہترین حالت میں بھی غلطیاں کرتے ہیں۔ احساسِ ندامت کے ساتھ رہنے سے ہم پاکیزہ زندگی بسر نہیں کرسکتے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon