خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ یعقُوب 4 : 8
کئی بار لوگ اپنے گناہوں اور ناکامیوں کی وجہ سے خُدا سے دور ہو جاتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ خُدا کا کلام سُننے یا اس کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ کو اپنے گناہوں پرپچھتاوا ہوتا ہے؟ خُدا کے کلام کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو پہچانیں اور اس کے بعد خُدا کی مرضی کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لئے تیار ہوجائیں، لیکن اس کا مقصد کبھی بھی ہمیں اپنے بارے میں شرمسار یا بُرا محسوس کروانا نہیں ہے۔
جب خُدا آپ کی زندگی میں گناہ کو ظاہر کرتا ہے، تو اس کے بعد آپ خُدا کے نزدیک ہوجائیں تاکہ آپ کو معافی اور توفیق ملے، اسے کبھی بھی اپنے آپ سے دور نہ ہونے دیں۔ یاد رکھیں، خداوند یسوع کامل لوگوں کے لیے نہیں مرا جو کبھی غلطیاں نہیں کرتے بلکہ وہ گنہگاروں کے لیے مرا۔ اس نے ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کیا تاکہ ہم اس کی بخشش اور رحم حاصل کر سکیں اور پھر حقیقت میں اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔
ہمیں احسان مندی کا اظہار اور شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ خُداوند نے ہمیں ہماری غلطیوں کی وجہ سے دور نہیں کیا۔ بلکہ اس کے برعکس، وہ ہمیں اپنے قریب لاتا ہے اور ہمیں تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے تاکہ ہمارے اندر اپنی مرضی کو پورا کرے۔ ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ ہم تبدیل ہونے کے لیے تیار رہیں۔ پس اُس سے دُعا کریں اوراُس پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کو تبدیل کرے گا۔ وہ وفادار ہے۔ وہ اس کام کو ختم کرے گا جو اس نے آپ کی زندگی میں شروع کیا ہے۔
شُکر گزاری کی دُعا
میں آج تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ تُو نے میرے گناہوں اور میری ناکامیوں کے باوجود مجھے اپنی قربت میں رکھا۔ میری مدد کر کہ جب میں غلطیاں کروں تو تجھ سے دور نہ ہوں۔ اس کے بجائے، ایمان کے ساتھ تیرے پاس آنے کا انتخاب کرنے میں میری مدد کر، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور میری مدد کرنا چاہتا ہے