خُدا کے پاس آپ کے لیے اچھّی چیزیں ہیں

خُدا کے پاس آپ کے لیے اچھّی چیزیں ہیں

جِس نے اپنے بیٹے ہی کو [بھی] دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب [دوسری] چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟   رُومِیوں 32:8

کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ایک مسیحی کی حیثیت سے اُنہیں ہر وہ چیز ترک کرنی چاہیے جس سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ خُدا مُحبّت ہے، وہ بھلا ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اچھّی چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔ بائبل کہتی ہے کہ خُدا ہمیں ہمیشہ لطف اندوز ہونے کے لیے ہر چیز دیتا ہے (دیکھیں1 تیمتھیس 17:6)۔ خُدا ہم سے بہت پیار کرتا ہے، اُس نے اپنے بیٹے، خُداوند یسوع کو زمین پر بھیجا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو اپنے اُوپر اُٹھا لے اور ہمیں زندگی بلکہ کثرت کی زندگی بخشے (دیکھیں یُوحنّا 16:3؛ 10:10)۔ یہ ایسی چیز ہے جس کے لیے ہمیشہ شُکر گزاری کریں! اگر خُدا ہمیں کسی کام سے منع کرتا ہے تو وہ صرف ہمارے فائدے کے لیے ہے۔ ہم خُدا کے کلام کے مطابق اپنی بھلائی کے لیے اُس کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں۔

جب ہم خُداوند یسوع کو قبول کرتے ہیں تو ہمارے اندر خُدا کی بادشاہی آجاتی ہے اور وہ بادشاہی راستبازی، میل مِلاپ اور رُوح القدس کی خُوشی پر منحصر ہے (دیکھیں رومیوں 17:14)۔ ہم چاہیں تو غم، افسردگی، حوصلہ شکنی، خوف، فکر، اضطراب، جرم، اور ملامت کے ساتھ زندگی گزارنے کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ ہم ان چیزوں سے آزادی حاصل کریں۔ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اُنہیں اپنے ساتھ لیے پھریں۔ یسوع کے ذریعے، ہم خُوشی سے بھری، فتح مند اورکثرت کی زندگی بسر کر سکتے ہیں جس کے لئے ہم بلائے گئے ہیں ۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مجھے یہ سمجھنے میں مدد کر کہ تیرے پاس میری زندگی کے لیے صرف اچھّی چیزیں ہیں۔ تیرا شُکر ہے کہ جب تُو میری کانٹ چھانٹ کرتا اور مجھے ہدایت دیتا ہے تو تو مجھے بہتر زندگی گزارنے کا طریقہ دِکھا رہا ہے۔ مَیں تیری بھلائی اور خُوشی سے بھری زندگی کے لیے شُکر گزار ہوں جس کا تجربہ مَیں تجھ میں کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon