خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو میرا دِل نہیں ڈرے گا۔ خواہ میرے مقابلہ میں جنگ برپا ہو( تو بھی) میں خاطر جمع رہوں گا۔ زبور 27 : 3
میں نے یہ جانا ہے کہ خُداوند یسوع مسیح ہمیں جو خوشی سے بھری اور فتح مند زندگی دینے کے لئے مر گئے اس کو کو پانے کا راز یہ ہے کہ جس طرح خُدا نے ہمیں تخلیق کیا ہے ہم اُس میں پراعتماد ہوں۔
ابلیس مسلسل ہمارے ذہنوں میں خیالات ڈالتا رہتا ہے جن سے ہم اپنا اعتماد کھو دیتے ہیں۔ ذہن میدانِ جنگ ہے اور ابلیس غلط خیالات کے وسیلہ سے ہم سے جھوٹ بولتا ہے۔ وہ ہمیں یہ بتانے کی کوشش کرتا ہےکہ ہم زیادہ اچھّے نہیں ہیں، ہم نے بہت سے غلطیاں کی ہیں، خُدا ہم سے ناراض ہے ۔۔۔۔ یعنی وہ ہمارے ذہن میں ایسے خیالات ڈالنے کی کوشش میں ہے جو ہمارے اندر خُدا کی مُحبّت کے بارے میں شک پیدا کرتے ہیں۔ اگر ہم ان غلط خیالات پر دھیان لگائیں گے ہمارا اعتماد گھٹنا شروع ہوجائے گا۔
ذہن کی جنگ جیتنے کا رازیہ ہے کہ خُدا کے کلام کی سچائی کے ساتھ دشمن کے جھوٹ کا مقابلہ کیا جائے۔ آپ کو غلط خیالات میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے؛ اس کے بجائے آپ کو خُدا کے وعدوں پر بھروسہ کرنا اور دلیری سے اپنی زندگی میں اُن کا اعلان کرنا ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جو کچھ خُدا کے کلام میں آپ کے لئے لکھا گیا ہے آپ دلیری سے اُس کا اقرار کریں ، جیسا کہ : ” مسیح کے وسیلہ سے مجھے فتح سے بڑھ کر غلبہ حاصل ہوا ہے (رومیوں 8 : 37)۔ میں مسیح کے وسیلہ سے جو مجھے طاقت بخشتا ہے سب کچھ کرسکتا/سکتی ہوں (فلپیوں 4 : 13)۔ میں ہر قسم کے حالات میں فتح مند ہوں کیوںکہ خُدا مجھےہمیشہ فتح مندی کے لئے مواقع فراہم کرتا ہے ( 2 کرنتھیوں 2: 14)۔”
جب ابلیس آپ سے جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے، دلیری سے اپنی زندگی کے بارے میں خُدا کے کلام کی سچائی کا اعلان کریں ۔