خُدا کے کِردار کو سمجھنا

خُدا کے کِردار کو سمجھنا

آزما کر دیکھو کہ خُداوند کیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکل کرتا ہے۔( زبور ۳۴: ۸)

یہ ضروری ہے کہ ہم خدا کے کِردار کو سمجھیں ۔ کیوں؟ وہ ہمیں سمجھ بخشتا ہے ۔ اگر ہم خُدا کے کردار کا علم نہیں رکھتے تو ہم کبھی بھی نہیں جان سکیں گے کون خُدا کی طرف سے ہےاور کون نہیں ہے ؟خُدا کےکردار کی تین خصوصیات جو مجھےاُس کو جاننے میں قائم رکھتی ہیں،کہ وہ کون ہے، اور کیا کرتا ہے، مندرجہ ذیل ہیں:

  1. انصاف: خُدا انصاف کا خُدا ہے۔ لفظ انصاف اتنا اعلیٰ ہے، کیونکہ اِس کے معنی ہیں، کہ وہ ہرغلط چیز کو ہمیشہ درست کر دیتا ہے۔اِس سے مجھےاُس وقت مدد ملتی ہے جب لوگ مجھ سے اچھے طریقہ سے پیش نہیں آتے کیونکہ مجھےعلم ہوتا ہے کہ خُدا  اِنصاف کرے گا۔ وہ ایسا ہی ہے۔
  2. بھلائی: خُدا بھلا ہے، اور یہ حقیقت کبھی نہیں بدل سکتی۔ اور وہ صرف اُسی لمحہ کے لیے  بھلا نہیں ہوتا جب سب کچھ آپ کے حق میں ہو، بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بھلا ہے۔  زبور ۳۴: ۸ کہتا ہے: آزما کر دیکھو کہ خُداوند کیسا مہربان ہے… جب حالات خراب ہوتے ہیں تو مجھے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
  3. پاکیزگی: خُدا پاک اور راست ہے، اوراُس کی خواہش ہے کہ ہمیں بھی پاک، خالص اور ، گناہ کی تمام ناپاکیوں سے صاف کرے۔ سچ کہتی ہوں! اِس سے مجھے خداوند کے ساتھ چلنے میں بڑی مدد ملی ہےاور پتہ چلا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کرتا ہے  درست کرتا ہے، چاہے مجھے پسند ہو یا نہ ہو۔ اِس سے مجھے خدا کے ساتھ ایک ہو کر چلنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ تینوں خصوصیات ہی محض خدا کا کردار نہیں ہیں، لیکن مجھے اُس کی دیگر خصوصیات کی نسبت سب سے زیادہ طاقتور اورنمایاں لگتی ہیں ۔

میں حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اِن خصوصیات پر غور کرنے کے لیے کچھ وقت لگائیں اور دوسری خصوصیات پر بھی جنہیں آپ اپنے لیے ضروری محسوس کرتے ہیں۔  جب آپ یہ پڑھتے ہیں کہ وہ کون ہے تو پاک روُح  اِن خصوصیات کو اپنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اِن کو  اپنی روز مرَہ کی زندگی میں استعمال کرنے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ خُدا کیا کرتا ہے…’’آزما کر دیکھو کہ خُداوند کیسا مہربان ہے‘‘۔

یہ دُعا کریں: 

اَے خُدا تو عجائب کا خُدا ہے! تیرا انصاف، تیری بھلائی، تیری پاکیزگی، اور ان گنت خصوصیات مجھے خوشی سے سرشار کرتی ہیں اور یاد دِلاتی رہتی ہیں کہ تو کتنا عظیم ہے۔ مجھے اپنے کردار کےبارے میں یاد دلاتا رہ تاکہ میں تیری مانند بن سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon