
ہر اچھّی بخشش اور ہر کامِل (مفت، پورا، بڑا) انعام اُوپر سے ہے اور(جو دیتا ہے) نوروں کے باپ کی طرف سے ملتا ہے جس (کی روشنی میں) میں نہ کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے اور گردِش (طلوع اوغروب) کے سبب سے اُس پر سایہ (جیسا کہ گرہن کے وقت ہوتا ہے) پڑتا ہے۔ یعقوب 1 : 17
یعقوب بتاتا ہے کہ خُدا بھلا ہے، کتنے دِنوں کے لئے۔ وہ کبھی کبھی بھلا نہیں ہوجاتا؛ وہ ہمیشہ تک بھلا ہے۔
کیا یہ شاندار بات نہیں ہے کہ ہمارا ایسا خُدا ہے جو اَبد تک یکساں ہے۔ خُدا کبھی بھی نہیں بدلتا اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے۔ ہم اُس پر تکیہ کرسکتے ہیں کہ وہ ہمیشہ تک وفادار رہے گا کہ وہ ہمیشہ رحیم اور معاف کرنے والا ہے تاکہ جب تک ہم زندہ ہیں ہمارے ساتھ صرف بھلائی ہی کرے۔
اگر ہمیں مشکل وقت کا سامنا ہے اگر ہم ہمت ہارنے کی آزمایش میں ہیں خُدا اس وقت بھی بھلا ہے۔ وہ ہمارے مسائل کا بانی نہیں ہے۔ اگر ہمارے ساتھ کچھ بُرا ہوتا ہے تو بھی خُدا بھلا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ بھلائی اس لئے نہیں کرتا کہ ہم اچھّے ہیں یا ہم اِس کےلائق ہیں؛ وہ اس لئے ہمارے ساتھ بھلائی کرتا ہے کیونکہ وہ بھلا ہے اور وہ ہم سے پیار کرتا ہے۔ ہم اپنی زندگیوں کے لئے خُدا کی بھلائی پربھروسہ کرسکتے ہیں۔
شادمانی اور سیری کی کُنجی اس بات میں نہیں ہے کہ ہمارے حالات وواقعات بدل جائیں بلکہ اس بات میں ہے کہ ہم اپنی زندگی میں خُدا کو خدا کا مقام دیں۔