تو مجھے زندگی کی راہ دکھائے گا۔ تیرے حضور میں کامل شادمانی ہے تیرے دہنے ہاتھ میں دائمی خوشی ہے۔ زبور 16 : 11
خُدا کی حضوری ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے لیکن ہم اکثر اسے پہچان نہیں پاتے یا اسے جاننے کے لئے وقت ہی نہیں نکالتے۔ میرا خیال ہے اس لئے بہت سے اِیمانداروں کی زندگی میں خوشی کی کمی ہے۔ بہت سے لوگ اپنی زندگی سے ناخوش ہیں اور وہ چیزوں کی تلاش میں ہیں جب کہ خُدا کے علاوہ کوئی بھی چیز ہمیں مطمئین نہیں رکھ سکتی۔
جب لوگ اندر سے مطمئین نہیں ہوتے تو وہ اپنی بھوک کو مٹانے کے لئے ظاہری چیزوں کی تلاش کرتے ہیں۔ اکثر وہ کسی لا حاصل تلاش میں لگ جاتے ہیں جو ان کے اندر کے خالی پن کو بھر نہیں سکتی۔ ہم نے یہ کہتے ہوئے سُنا ہے بہت سے لوگ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے میں گزار دیتے ہیں اور جب وہ اس سیڑھی کی سب سے اُوپر کی منزل پر پہنچ جاتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ سیڑھی کسی غلط عمارت کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی۔
جب ہم اپنی ترجیحات کو درست رکھتے ہیں تو ہمیں یہ علم ہوجاتا ہے کہ ہر اس چیز کی جس کی ہمیں واقعی ضرورت تھی وہ خُداوند میں پائی جاتی ہے۔ اس کی حضوری میں وقت گزارنے کی کوشش کریں۔ اُس میں زندگی کی راہ، بھر پورخوشی اور ہمیشہ کی شادمانی ہے۔
اپنے موجودہ حالات کے باوجود ہمارے مسکرانے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کی وجہ یہ ہے کہ خُداوند یسوع ہماری خوشی ہے۔