دانا دل ہوشیار کہلائے گا اور شیرین زبانی سے علم کی فراوانی ہوتی ہے۔ امثال ۱۶: ۲۱
آج کل ہم دانائی کے تعلق سے بہت کم سنتے ہیں۔’’محتاط انتظام:معیشت،اقتصادیات‘‘۔
بائبل مقّدس میں،دانائی یا دانا کے معنیٰ ہیں’’خدا کے عطا کردہ توڑوں اور نعمتوں کےاچھّے مختار بننا‘‘۔اِن نعمتوں میں وقت، قوت، طاقت ،صحت اورمادی وسائل بھی شامل ہیں۔اِس کےعلاوہ ہمارے بدن اورہماری سوچیں اورروحیں بھی شامل ہیں۔
جس طرح ہم سب کو مختلف توڑے دیئے گئے ہیں اِسی طرح اِن کو استعمال کرنے کی مختلف اہلیت اور توفیق بھی دی گئی ہے۔
بہت سے لوگ مسلسل اپنے توڑوں اور قابلیتوں کو خُدا کی مرضی کے خلاف استعمال کرنے کے سبب سے اپنےآپ کو تھکا دیتے ہیں۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لئے حد سے زیادہ محنت کرنے اور اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے بجائے ہمیں خدا کی آواز سننی چاہیے اور وہ کرنا چاہیے جو وہ ہمیں کہتا ہے کیونکہ وہ داناہے۔
لوگوں کو متاثر کرنے اور ان کے معیار کے مطابق زندگی بسر کرنا دانائی نہیں ہے۔ دانائی کے معنی ہیں اپنے توڑوں اور نعمتوں کو خدا کی مرضی کے مطابق استعمال کرنا اور اس کی فرمانبرداری کرنا۔آج ہی خدا کی دانائی حاصل کرکے اس کو استعمال کریں تا کہ آپ اس کی مرضی کے مطابق اپنی زندگی سے لطف اندوزہوں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا جو توڑے تو نے مجھے دیئے ہیں میں اُن کا اچھّا مختار بننا چاہتا/چاہتی ہوں۔آج میں یہ فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں اپنی قابلیت کو تیرے لئے استعمال کروں گا/گی۔ میری رہنمائی کر تاکہ میں اِن کو تیری دانائی اورحکمت سے استعمال کروں۔