دلیری کی دُعائیں کریں

دلیری کی دُعائیں کریں

اب تک تم نے میرے نام سے کچھ نہیں مانگا (ایک بھی چیز)۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تمہاری خوشی (سرور، شادمانی) پوری ہوجائے۔   یُوحنّا 16 : 24

 سب سے پُراثر دُعائیں وہ ہیں جو دلیری سے کی جاتی ہیں۔ ایسے اِیماندار جو اپنی زندگی کے معاملات میں واضح ہیں اور اپنی زندگی کی ضرورتوں کے لئے خُدا کے پاس آنے کی دلیری رکھتے ہیں اور اپنی درخواستیں اُس کے سامنے پیش کرنے سے شرماتے نہیں ہیں وہی ایسی دُعائیں کرسکتے ہیں۔

جب لوگ خُداوند یسوع کے کئے گئے صیح کام پر توجہ کرنے کی بجائے اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں تویہ بات اُن کو دلیری سے دُعا کرنے سے روکتی ہے۔ بائبل مقّدس ہمیں صاف صاف یہ بتاتی ہے کہ خُدا نے "…جو گناہ سے واقف نہ تھا  اُسی کو اُس نے (حقیقی طور پر) ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تا کہ ہم اُس میں ہو کرخُدا کی راست بازی ہو جائیں” (2 کرنتھیوں 5 : 21)۔ کیونکہ ہم اُس کے وسیلہ سے راستباز ٹھہرتے ہیں، اِس لئے ہم اپنی ضرورتوں کو لے کر اُس کے فضل کے تخت کے پاس دلیری سے جاسکتے ہیں (عبرانیوں 4 : 16)۔

یُوحنّا 16 : 23 – 24 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم خُدا کے تخت کے پاس خُداوند یسوع کے نام سے دلیری سے آسکتے ہیں۔ خُداوند یسوع کا نام بڑا قدرت والا ہے۔ جب ہم خُداوند یسوع کا نام اپنی دُعاؤں میں استعمال کرتے ہیں تو یہ کوئی کلیہ یا جادوئی منتر نہیں ہے جسے ہم ہر دُعا کے اختتام پر جوڑ دیتے ہیں۔ جب ہم خُداوند یسوع کے نام سے دُعا مانگتے ہیں، تو ہم یہ کہتے ہیں کہ "اَے خُدا میں اپنی حیثیت کو نہیں بلکہ جو کچھ خُداوند یسوع نے میرے لئے کیا ہے آج میں اُس کو لے کر تیرے پاس آتا/آتی ہوں۔”

نہ گبھرائیں اورنہ شرمائیں ۔۔۔۔ دلیر بنیں! جوجواب آپ کو ملے گا آپ اُس سے حیران رہ جائیں گے۔

خُدا منتظر ہے تاکہ آپ کو اپنے عجیب کاموں سے حیران کردے ۔۔۔۔ کیا آپ اُن کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں؟ 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon