دلیر ہوں

دلیر ہوں

پس آؤ ہم فضل کے تخت (خُدا کے اُس فضل کے تخت کے پاس جائیں جس سے ہم گنہگاروں پر وہ فضل ہوتا ہے جس کے ہم مستحق نہیں ہیں) کے پاس دلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو(اپنی ناکامیوں کے لئے) اوروہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے (مناسب اور صیح وقت پر یعنی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہمیں اُس کی ضرورت ہوتی ہے)۔ عبرانیوں 4 : ٍ16

 جب آپ اور میں دُعا کرتے ہیں ہمیں خُدا کے پاس اِیماندا کی حیثیت سے جانا ہے؛ بھیک مانگنے والے کی مانند نہیں۔ یاد رکھیں کہ عبرانیوں 4 : 16 کے مطابق ہم تخت کے پاس دلیری سے آسکتے ہیں: نہ کہ بھیک مانگنے والے کی طرح، بلکہ دلیری سے؛ مخالفانہ رویہ کے ساتھ نہیں بلکہ دلیری سے۔

ضروری ہے کہ ہم توازن کو قائم رکھیں۔ تعظیم کو برقرار رکھیں لیکن دلیر رہیں۔ خُدا کے پاس اعتماد کے ساتھ جائیں۔ یقین کریں کہ وہ آپ کی دُعاؤں میں خوشی محسوس کرتا ہے اور ہر اُس درخواست کا جواب دینے کے لئے تیار ہے جو اُس کی مرضی کے مطابق ہے۔

اِیماندار کی حیثیت سے ہمیں خُدا کے کلام سے واقف ہونا چاہیے جس میں اُس کی مرضی ظاہر کی گئی ہے۔ جتنا زیادہ ہم خُدا کے کلام کا مطالعہ کریں گے اُتنا ہی زیادہ ہم پُراعتماد ہوکر اُس سے مانگیں گے۔

جب آپ اور میں خُدا کے فضل کے تخت کے پاس دلیری سے آتے ہیں، اِیمان سے، اُس کے کلام  کے مطابق، اُس کے بیٹے خُداوند یسوع مسیح کے نام میں مانگتے ہیں تو ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ جو درخواست ہم نے اُس سے کی ہے وہ ہمیں مِل گئ ہے۔ اِس لئے نہیں کہ ہم کامل ہیں یا اس کے حقدار ہیں، یا خُدا نے ہمارا کچھ قرض چکانا ہے بلکہ اس لئے کہ خُدا ہم سے مُحبّت کرتا ہے اور جو کچھ ہمیں زندگی میں درکار ہے وہ ہمیں دینا چاہتا ہے۔

 

خُداوند یسوع مسیح نے اپنا خون بہا کر ہمارے لئے ایک جلائی میراث خریدی ہے۔ اس کے ہم میراث ہونے کی حیثیت سے ہم دلیری سے دُعا کرسکتے ہیں.

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon