دن بھر خُدا کی حمد و ثنا کرتے رہنا

دن بھر خُدا کی حمد و ثنا کرتے رہنا

ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے خُداوند کی حمد کرو (ہلیلویاہ!)  زبُور 150 : 6

ایک بہترین کام جو ہم دن بھر کر سکتے ہیں وہ یہ ہے ہم کام کرتے وقت خُدا کی حمد کریں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ جو بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں— اپنا گھر، آپ کی شادی، آپ کا کاروبار، مالی تحفظ، کوئی ورزش کا منصوبہ یا خُدا کے ساتھ گہرا تعلق — اپنے کام کے دوران حمد کرنا نہ بھولیں۔

خُدا کی حمد کرنا یاد رکھیں اور ترقی کے چھوٹے قدم پر بھی اس کا شُکریہ ادا کریں۔ آپ کو اپنی تعریف کی نمائش کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بس ایک شُکر گزار دِل اور ایک ایسا رویہ رکھیں جو کہے، "خُداوند، میں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں۔ میں تیری عبادت کرتا/کرتی ہوں. میں یہ تیرے بغیر نہیں کر سکتا/سکتی۔ مجھے آج تیری مدد کی ضرورت ہے۔ ایک مقصد کی طرف کام کرنے اور اسے پورا کرنے میں میری مدد کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔”


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، اپنی زندگی میں تُو نے مجھے  بہتری کے چھوٹے سے چھوٹے قدم لینے کے قابل بنایا۔ مَیں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں اور میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو میرے اندر اور میرے ذریعے اچھا کام کر رہا ہے۔ میری زندگی میں وہ سب کچھ جو تُو نے کیا ہے اور جو کچھ تُو نے ابھی کرنا ہے اس کے لیے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon