دوسروں کے لئے اچھا سوچیں

دوسروں کے لئے اچھا سوچیں

مُحبّت سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمّید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے [کمزور ہوئے بغیر]۔1  کُرِنتھِیوں 13 : 7

بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم  ہرشخص کے بارے میں اچھی باتوں کا یقین کریں۔

تاہم اگر ہم محض اپنے خیالات کی راہنمائی میں چلیں گے تو وہ عام طور پر منفی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ رُوح القدس کے اثر کے بغیر جسم تاریک اور منفی ہے۔ شُکر ہے، ہمیں جسمانی ہوکر چلنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم رُوح کی راہنمائی میں چلنے کا انتخاب کر سکتے ہیں (دیکھیں رُومِیوں 8 : 5)۔ جب ہم رُوح کی ارہنمائی میں چلنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں دوسرے لوگوں میں اچھی باتیں نظر آئیں گی اور ہماری رُوحیں زندگی اور سکون سے بھر جائیں گی۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ دوسروں کو دشمن سمجھنے کی بجائے خُدا کے بیٹے اور بیٹیوں کے طورپر دیکھنا شروع کریں۔ اُن کے عیبوں پر نظر نہ ڈالیں اور اُنہیں اِس طرح دیکھنے کا فیصلہ کریں جیسے خُدا اُنہیں دیکھتا ہے۔ شُکر گزار ہوں کہ رُوح آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ اپنی زندگی میں موجود ہر شخص کے اندر اچھائی دیکھ سکیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں آج تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے میرے گناہوں کو معاف کیا اور اُنہیں میرے خلاف حساب میں نہیں رکھا۔ میں تجھ سے دوسروں کے لیے ایسا ہی کرنے کی طاقت مانگتا/مانگتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon