دوسروں کے لئے دُعا کریں

پس میں سب سے پہلے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ مُناجاتیں اور دُعائیں اور اِلتجائیں اور شُکرگزُاریاں سب آدمیوں کے لئے کی جائیں۔  (۱ تیمتھیس ۲ : ۱)

جب ہم دُعا کرتے ہیں، نہ صرف ہم خُدا سے بات کرتے ہیں بلکہ اُس کی آوازبھی سُنتے ہیں۔ شفاعت ایک قسم کی دُعا ہے، یہ اپنے لئے نہیں بلکہ کسی اورکےلئے دُعا کرنے کا نام ہے۔ یہ کسی کی خاطر خُدا کے حضور رونے، اُن کی ضروریات کو خُدا کے پاس لے جانےاور کبھی کبھار اُن کےحالات کے لئے خُدا کی آواز سُننے کا نام ہے۔ شفاعت اہم ترین دُعاوٗں میں سے ایک ہے کیونکہ بہت سے لوگ یا تواپنے لئے دُعا نہیں کرتے یا دُعا کرنا نہیں جانتے۔ ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ اُن کا خُدا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اِس کے علاوہ بعض اوقات حالات کی سنگینی، دباوٗ کے بڑھ جانے، گہرے زخموں اور پریشان کن معاملات کی وجہ سے لوگوں کو سمجھ میں نہیں آتا کہ اپنے حالات کے لئے کس طرح دُعا کریں۔ اوربعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ اپنے حالات کے لئے دُعا پردُعا کرتے ہیں اور پھرمزید دُعا کی ہمت باقی نہیں رہتی۔

مثال کے طورپرایک دفعہ میں اپنی ایک دوست کوملنے اسپتال گئی جو کینسرکے مرض میں مبتلہ تھی۔ بیماری کے دوران اُس نے سورما کی طرح کُشتی کی اور جنگجو کی طرح دُعا کی لیکن اَب دُعا کے لئے اس کے پاس کوئی زور باقی نہ بچا تھا پس اُس نے مجھ سے کہا ’’جائیس اَب میں دُعا نہیں کر سکتی۔‘‘ اس کواپنے دوستوں کی ضرورت تھی جو اُس کے لئےدُعا کریں ۔۔۔۔۔۔ محض اس کے لئے دُعا نہ کریں بلکہ واقعی اس کے لئے دُعا کریں ۔۔۔۔۔۔ اُس کی جگہ دُعا کریں کیونکہ وہ خود دُعا نہیں کرسکتی تھی۔

مجھے یقین ہے کہ آپ کی زندگی میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کو دُعا کی ضرورت ہے، تاکہ  آپ خُدا سے اُن کے لئے بات کریں اور اُس کا پیغام ان کے لئے حاصل کریں ۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اُس سے پوچھیں کہ وہ کون ہیں اور وفاداری سے اُن کے لئے دُعا کریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: جب خُدا آپ کی راھنمائی کرتا ہے تو لوگوں کے لئے وفاداری سے دُعا کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon