بلاناغہ دُعا کرو(لگاتار دُعا کرو)۔ 1 تھسلنیکیوں 5 : 17
میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ مسیح کی پیروی میں گزارا ہے، لیکن آج بھی میں اس بات کی اہمیت کو سیکھ رہی ہوں کہ کوئی بھی کام دُعا کے بغیر شروع نہیں کرنا چاہیے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں بلاناغہ دُعا کرنی ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ہر وقت بیٹھ کر صرف دُعا ہی کرتے رہیں۔ اس کا سادہ سا یہ مطلب ہے کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں وہ دُعا کے ساتھ کریں۔ مجھے یہ کہنا پسند ہے کہ "سارا دن کام کاج کے دوران دُعا کرتے رہیں۔”
غا لباً دُعا ہماری زندگی کا سب سے اہم ترین حصہ ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ سب ناکامیوں کی وجہ دُعا کرنے میں ناکامی ہے! میں آپ کو یہ مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ جب تک آپ پہلے دُعا نہ کرلیں اُس وقت تک کچھ بھی نہ کریں۔
بائبل ہمیں یہ بتاتی ہے کہ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اوروہ تیری راہنمائی کرے گا (امثال 3 : 6)۔ یہ جاننا بڑے حوصلہ کی بات ہے کہ ہم خُدا کو پکار سکتے ہیں اور وہ ہمیں ہر روزراھنمائی اور زور بخشے گا۔
آپ خُدا کی قربت اُس وقت حاصل کرتے ہیں جب آپ تمام دِن اُس سے دُعا کرتے ہیں ۔ یہ خُدا سے رفاقت رکھنے کے لئے آپ کو موقع فراہم کرتی ہے اور یہ خُدا کے لئے دروازہ کھولتی ہے تاکہ وہ آپ کی زندگی، حالات اور آپ کے پیاروں کی زندگی میں کام کرے۔
اگر آپ خُدا کو اپنی زندگی کا ساتھی بنا لیں گے تو وہ آپ کو ایسے کام کرنے کی توفیق عنایت کرے گا جو آپ کے لئے حیرانگی کا باعث ہوں گے لیکن یہ سب دُعا سے شروع ہوتا ہے۔