دُعا میں خُدا کے قریب

جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو۔ رُوح تو مستعد ہے مگر جسم کمزور۔                            متّی 26 : 41

 دُعا روحانی ہتھیار ہے جو خُدا نے ہمیں دیا ہے تاکہ ہم جنگ کریں۔ دُعا خدائے ثالوث کے ساتھ تعلق ہے۔ اس کا مطلب ہے خُدا کے پاس آنا اور اس سے مدد مانگنا یا خُدا سے کسی ایسی بات کے بارے میں باتیں کرنا جو ہمیں پریشان کرتی ہے۔ دُعا ابلیس کے برائی کے منصوبوں کے خلاف رکاوٹ کا پتھر ہے!

اگر آپ موثر دعائیہ زندگی کو اپنانا چاہتے ہیں تو باپ کے ساتھ ایک اچھا شخصی تعلق قائم کریں۔ یہ جان لیں کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور وہ رحم سے بھرا ہوا ہے اور یہ بھی کہ وہ آپ کی مدد کرے گا۔ خُداوند یسوع مسیح کو جاننے کی کوشش کریں۔ وہ آپ کا دوست ہے۔ وہ آپ کے لئے مواء۔ پاک رُوح کو جاننے کی کوشش کریں۔ وہ ہمیشہ مددگار کے طور پرآپ کے ساتھ موجود ہے۔ اُس سے مدد حاصل کریں۔

خُدا کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے ہمیں ہرقسم کی دُعا کرنی چاہیے۔ یعنی وہ دُعا جس میں دو لوگ اتفاق کرتے ہیں اور پھرجماعت میں لوگوں کے ساتھ مِل کر بھی دُعا کی جاتی ہے۔ ا س کے علاوہ  شُکرگزاری، پرستش، حمد وثنا، مناجات، شفاعت، عہد وپیمان اور مخصوصیت کی دُعائیں بھی ہیں۔

ہر قسم کی دُعا میں خُدا کے کلام کو سامنے رکھیں جب آپ ایسا کریں گے تو یقین کریں کہ خُدا اپنے کلام کا لحاظ رکھتا ہے۔

 

اکثر ہم دُعا کو ٹال دیتے ہیں لیکن میں یہ تجویز کرتی ہوں کہ جب بھی آپ کے سامنے یا آپ کے خیال میں کوئی ضرورت آئے تو اُسی وقت دُعا کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon