دُعا کریں

دُعا کریں

کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت (خاص درخواست) کے وسیلہ سے شُکر گزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔  فلپیوں 4 : 6

بہت دفعہ ہم دُعا کو آخری حربہ کے طور پر ہی استعمال کرتے ہیں۔ اِس کی مختلف وجوہات ہیں ۔۔۔۔ یا تو ہم کسی مسئلہ کو خود سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یا ہم یہ تصور کر لیتے ہیں کہ خُدا کے پاس اور بہت سے کام ہیں، یا ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ خُدا ہم سے ناراض ہے اور وہ ہماری دُعاؤں کو قبول نہیں کرے گا۔ لیکن اگر ہم دُعا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو بھی نتیجہ تویہی نکلے گا: یعنی ہمیں ایسے بوجھ اُٹھانے پڑیں گے جن کو اُٹھانے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔

بہت سے اِیمانداروں کی زندگی ضرورت سے بہت زیادہ  کٹھن ہے کیونکہ ہم یہ نہیں سمجھ سکے کہ دُعا میں بہت  قوت ہے۔ اگر ہم یہ سمجھ لیتے تو ہم ہر بات کے لئے دُعا کرتے اور اس کو سب سے آخری حربہ نہ سمجھتے بلکہ وہ ہمارا سب سے پہلا قدم ہوتا۔

یعقوب 5 : 13 میں یعقوب رسول زندگی کے مسائل کے لئے تین الفاظ کا ایک سادہ سا حل بیان کرتا ہے کہ: ” تو دُعا کرے” اس آیت میں ہمارے لئے یہ پیغام ہے کہ ہم ہر روز خُدا سے دُعا کریں  چاہے کچھ بھی ہو۔ اس چناؤ کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے ۔۔۔۔ جتنا آپ دُعا کریں گے اتُنا ہی آپ خُدا کے قریب ہوں گے۔

جب بھی آپ کو کسی مسئلہ کا سامنا ہوتو سب سے پہلے دُعا کریں۔ اگر آپ کی کوئی ضرورت ہے تو خُدا کو بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ جب آپ نااُمید ہوں یا ہمت ہارنے کے قریب ہوں تو خُدا وہ ہستی ہو جس سے آپ اس بارے میں اور اپنے احساسات کے بارے میں بات کرسکتے ہیں۔ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور جب آپ اس سے  دُعا  کریں گے تو آپ کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوگی جس کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔


حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، سب سے پہلے دُعا کریں اسے آخری حربہ کے طور پر استعمال نہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon