
میں آسمان کی بادشاہی کی کنجیاں تجھے دوں گا اور جو کچھ تو زمین پر باندھے (نامناسب یا غیر قانونی ٹھہرائے گا) گا وہ آسمان پر بندھے گا اور جو کچھ تو زمین پر کھولے گا (قانونی ٹھہرانا) وہ آسمان پر کھلے گا. متّی 16 : 19
ہم نہ صرف جسمانی بدن رکھتے ہیں بلکہ ہمارا ایک روحانی وجود بھی ہے۔ ہم جسمانی حالت میں رہتے ہوئے روحانی عالم کو متاثر کرسکتے ہیں۔ یہ ایک یقینی استحقاق اور فائدہ ہے۔ ہم دُعا کے وسیلہ سے روحانی عالم میں داخل ہو کرایسا کام کرسکتے ہیں جو حالات کو تبدیل کرسکتا ہے۔ "خُدا رُوح ہے …” (یوحنا 4 : 24) اورہرقسم کے حالات کا حَل اُس کے پاس موجود ہے۔
خُداوند یسوع نے پطرس سے کہا کہ وہ اُسے آسمان کی بادشاہی کی کُنجیاں دے گے۔ ہر قسم کی چابی کا کام دروازے کھولنا ہے، اور میرا اِیمان ہے یہ چابیاں (ایک طرح سے) کئی قسم کی دُعاؤں کو پیش کرتی ہیں۔ پھر خُداوند یسوع نے پطرس کو بند کرنے اور کھولنے کی قوت کے بارے میں مزید اور بھی سیکھایا، جو اِسی روحانی اصول کے مطابق کام کرتی ہے۔
کھولنے اور بند کرنے کا اصول دُعا کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ جب آپ اور میں اپنی زندگی میں کسی بندھن یا کسی اورشخص کی زندگی کے بندھن سے رہائی کے لئے دُعا کرتے ہیں تو دراصل ہم اس مسئلہ کو باندھتے اور اس کے حل کو کھولتے ہیں۔ دُعا کے وسیلہ شریر کو باندھا اوربھلائی کو کھولاجاتا ہے۔
خُداوند یسوع نے ہمیں قوت اور اختیار بخشا ہے کہ آسمان کی بادشاہی کی کُنجیوں کو استعمال کریں اور خُدا کی مرضی کو زمین پر پورا ہونے دیں۔