
ہر ایک بات(ہرقسم کے حالات میں، شکرگزاررہواورشکرگزاری کرو) میں(خدا کی) شکر گزاری کرو کیونکہ مسیح یسوع( جو خد اکی مرضی کو ظاہر کرنے والا اور درمیانی ہے)میں تمہاری(جو مسیح میں ہو) بابت خدا کی یہی مرضی ہے۔ ۲ تھسلنیکوں ۵: ۱۸
کلام مقّدس میں ہماری حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ ہم ہمیشہ شکرگزار رہیں۔ جب خدا ہمیں دُکھوں میں سے نکالتا اور ہماری دعاوٗں کا جواب دیتا ہے تو شکرگزاری کرنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب ہماری زندگی میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں اس وقت ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا۔ تو ہم کس طرح دُکھوں میں شکر گزار رہ سکتے ہیں؟
ہم دو کام کرسکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ اپنے حالات کے باوجود ہم خدا کی پرستش کریں،دوسرے الفاظ میں یہ کہ اپنے مصائب اور مشکلات کے درمیان ہم خدا کی مستقل محبت اوراس کی وفاداری اور برکتوں کے لئے خوشی منائیں۔
دوسراکام جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم خدا سے پوچھیں کہ تو مجھے ان حالات میں کیا سکھانا چاہتا ہے؟ تاکہ میں تیری اور نزدیکی حاصل کروں اور تیری بھلائیوں سے اور زیادہ لطف اندوزہوں؟نہ تو یہ سوال آسان ہیں اور نہ ہی ان کے جواب۔
بعض اوقات ہم زندگی کے اہم سبق اس وقت ہی سکھیتے ہیں جب ہم مشکل حالات میں سے گزرتے ہیں۔ خدا کا شکر ہو کہ مشکل حالات ہمیں بہتر چیزوں کی طرف لے جاتے ہیں۔
دکھوں میں سے گزرتے وقت خدا کا شکر کریں اور اس پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کو بہتر اورعظیم چیزوں کی طرف لے جائے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا ، میں تیری حضوری اور محبت کے لئے تیرا/تیری شکرگزار ہوں۔ جب میں غلط باتوں پربڑبڑاتا/بڑبڑاتی ہوں تو مجھے معاف فرما اور مجھے یاد دلا کہ بہت سی باتیں میری زندگی میں اچھی بھی ہیں۔ میں ہمیشہ تجھ میں شادمان رہنا چاہتا/چاہتی ہوں۔