دِل سے کی گئی سچّی دُعائیں

دِل سے کی گئی سچّی دُعائیں

راست باز کی (دِل سے، مسلسل) دُعا کے اثر [اپنے کام میں متحرک] سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے۔  یعقُوب 16:5

اگر مَیں دُعا کے بارے میں صرف ایک بات پر زور دینا چاہوں تو میں لوگوں کو صرف یہ بتاؤں گی کہ یہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ شُکر ہے کہ خُدا نے دُعا کو پیچیدہ نہیں بنایا ہے؛   یہ واقعی آسان ہے. بعض اوقات لوگ دُعا کو خُشک اور مشکل بنا دیتے ہیں؛ بعض اوقات ہمارے مذہبی ذہن اور "نظام” دُعا کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ ایسا کرنا ہم میں سے بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر لگتا ہے۔

مَیں آپ سے سچ کہتی ہوں جب مَیں یہ کہتی ہوں کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہماری دُعائیہ زندگی فطری طور پر خوشگوار ہو تو وہ  واقعی ایسا چاہتا ہے کہ ہم دیانت داری اور دِل سے دُعائیں  مانگیں اور وہ چاہتا ہے کہ اُس کے ساتھ ہماری بات چیت اصولوں، ضابطوں، ذمہ داریوں اور قائدے قانون کے بغیر ہو۔ وہ دُعا کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں کا ایک لازمی حصّہ بنانے کا اِرادہ رکھتا ہے— یعنی وہ دُعا کو ہماری زندگی کا سب سے آسان کام بنانا چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تجھ سے فطری طور پر اور ایمانداری سے بات کرسکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکریہ کہ مَیں تجھ سے ایک دوست کی طرح بات کرسکتا/سکتی ہوں، اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ جب مجھے تیری ضرورت ہوتی ہے تُو ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon