اوراگر تو اپنے دل کو بھوکے کی طرف مائل کرےاور آزدرہ دل کو آسودہ کرے تو تیرا نُور تاریکی میں چمکے گااورتیری تیرگی دوپہرکی مانند ہوجائے گی۔ یسعیاہ ۵۸ : ۱۰
خدا دُکھی اورضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ بیداررہتا ہے۔ جیسے جیسے میں اُس کی قربت میں آگے بڑھتی جارہی تھی اور میرے دل میں اس کی محبت بڑھتی جارہی تھی میں نے اپنے دل میں پختہ ارادہ کر لیا کہ ہر روزکسی نہ کسی کی زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشش کروں گی۔اوراب خدا کی خواہش میری خواہش بن چکی ہے۔
منہ سے باتیں کرنا اور بڑھ کر دوسروں کی مدد کرنا دومختلف باتیں ہیں۔ مسیحی زندگی گزارنے میں یہ ہماری زندگی کی سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔
دوسروں کی مدد میں اپنے ہاتھ بڑھانے کے لئے ہمیں پختہ ارادہ کرنےاور مخصوصیت کی ضرورت ہے، اور خدا ہم سے اس قسم کی زندگی کی توقع کرتا ہے۔خدا فرماتا ہے کہ جب ہم دل سے دیتے اوردوسروں کے لئے اپنا آپ انڈیل دیتے ہیں تو وہ ہمیں استعمال کرے گا۔ تو تیرا نُور تاریکی میں چمکے گااورتیری تیرگی دوپہرکی مانند ہوجائے گی (یسعیاہ ۵۸ : ۱۰)۔
اگر آپ اپنے حالات کے باوجود دوسروں تک مسیح کی محبت کو پہنچائیں گے تو آپ کی خوشی اوراطمینان بڑھےگا،اورآپ کی اپنی مشکلات مدھم پڑجائیں گی۔اور ضرورت کے وقت کسی کی مدد کرکے اور تبدیلی کا باعث بن کر آپ ایک عجیب اطمینان کاتجربہ کریں گے۔
پس اِس بات پر غور کریں: کیا خدا کے جذبہ کو اپنا جذبہ بنانے کے لئے آپ کو اپنی ترجیحات کو درست کرنے کی ضرورت ہے؟اس سے کہیں کہ وہ آپ پر ظاہر کرے تاکہ آپ ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکیں اوراس کے نُوراورمحّبت کوان تک پہنچائیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوندمیں چاہتا/چاہتی ہوں کہ تیرا جذبہ میرا جذبہ بن جائے۔ میری مدد فرماتا کہ دوسروں تک پہنچنے کی غرض سےاپنی ترجیحات کوتیری مرضی کےمطابق ترتیب دوں۔