ایک ذمہ داری آپ کو دی گئی ہے

کیونکہ تو نے اَے ربُّ الافواج اِسرائیل کے خُدا اپنے بندہ پر ظاہر کیا اور فرمایا کہ میں تیرا گھرانا بنائے رکھوں گا اِس لئے تیرے بندہ کے دِل میں یہ آیا کہ تیرے آگے یہ مناجات کرے۔   (۲ سموئیل ۷ : ۲۷)

بعض اوقات خُدا ہم سے کلام کرتا اور ہمیں ’’دعائیہ ذمہ داریاں‘‘ سونپتا ہے۔ داوٗد بادشاہ کا اِیمان تھا کہ اُسے خُدا کا گھر بنانے کا کام سونپا گیا ہے اور وہ اس کام کے پورا ہونے تک دُعا کرنے کا عہد کرتا ہے۔ میں بہت سے لوگوں اور حالات کے لئےایک بار دُعا کرتی ہوں، اور پھردوبارہ دُعا نہیں کرتی۔ لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ خُدا ہم سے بات کرتا ہے اور ہمیں ذمہ داری دیتا ہے کہ ہم کسی کے لئے اُس وقت تک دُعا کریں جب تک اُس کا منصوبہ اُن کی زندگی میں یا اُن کے لئے پورا نہیں ہوجاتا۔ میں نے ایک شخص کے لئے پچیس سال تک دُعا کی اورجب تک میری زندگی ہے یا خُدا مجھے منع نہیں کردیتا یا وہ شخص انتقال نہیں کرجاتا یا اس کی زندگی میں خُدا کی مرضی پوری نہیں ہوجاتی میں ایسا کرتی رہوں گی۔ بعض اوقات میں اُس شخص کےلئے دُعا کرتے ہوئے بیزار ہوجاتی ہوں، لیکن اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں اُس کے لئے دُعا جاری رکھے ہوئے ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ خُدا نے یہ کام میرے سُپرد کیا ہے اور میں ہمت نہیں ہاروں گی! مجھے یقین ہے کہ خُدا میری دُعاوٗں کو استعمال کررہا ہے تاکہ اُس شخص کی آخرت سنوارجائے۔

اِس کے علاوہ جب میں کسی کے لئے دُعا کرتی ہوں توبعض اوقات مجھے محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس شخص کے لئے زیادہ دُعا کرنی ’’چاہیے‘‘ لیکن اس بوجھ کے باوجود دُعا کے دوران مجھے اُس کا نام یاد نہیں رہتا۔ دوسری طرف بعض اوقات میں دُعا تو کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے اندرچاہت پیدا نہیں ہوتی یا دُعا کے لئے مجھے زیادہ الفاظ نہیں ملتے یا میری دُعا روکھی اور زندگی سے خالی ہوتی ہے۔

اگر خُدا آپ سے بات کرتا ہے اور کسی شخص یا بات کےلئے دُعا کی ذمہ داری سونپتا ہے تو آپ کو دُعا کرنےکی ’’کوشش‘‘ نہیں کرنی پڑتی ہے؛ وہ آپ کے دِل وماغ میں بَس جاتے ہیں اور دُعا کرنا آسان ہوتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ کسی شعوری کوشش کے بغیر ہی آپ اپنے آپ کو ان کے لئے دُعا کرتے ہوئے پائیں ۔ جب کوئی آپ کےدل ودماغ میں بسا ہوتا ہے ، اِیمان رکھیں کہ یہ خدا کی راھنمائی ہے تاکہ آپ اُس کے لئے دُعا کریں!


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ سب کچھ نہیں کرسکتےاورکوئی بھی کام اچھّے طریقہ سے نہیں کر سکتے پس اپنی ذمہ داری پہچانیں اور خُدا کے آرام میں داخل ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon