کیونکہ وہ دروازہ تنگ(دباوں سےبناہوا) ہے وہ راستہ سکڑا ہے جو زندگی کو پہنچاتا ہے اور اس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔ متی ۷ : ۱۴
خدا کی پیروی کرنے کا مطلب ’’سکڑا راستہ‘‘ ہے۔اس کا مطلب ہے مخالفت کا سامنا کرنا۔ مندرجہ ذیل چند باتیں ہیں جو میں نے سیکھی ہیں اور ان کی مدد سے آپ بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔
۱۔ خدا کا کلام میرے لئے حدمقرر کرتا ہے۔ جب تک میں کلام کی راہنمائی میں چلتی ہوں ،مجھے یہ جاننے کی حکمت اور سمجھ ملتی ہے کہ مجھے کیا کرناچاہیے، اور میسح میں میری ہرروحانی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ خدا اپنے کلام کوپورا کرنے کے لئے وفادار رہتا ہے۔
۲۔ جو کام میں نےشروع کیا ہےمجھےاُسےپوراکرنے کے لئےآمادہ رہنا چاہیے۔
خدا مخصوص شدہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے جوصرف جذبات سے نہیںچلتے۔آغاز میں جب کام نیا ہو تو پُر جوش ہونا آسان ہے لیکن وہی لوگ جیت کا سہرا پہنتے ہیں جو آخر تک برداشت کرتے اور قائم رہتے ہیں، اس وقتبھی جب کوئی ان کے ساتھ نہ ہو۔
۳۔ جب کوئی میرا مددگار نہ ہو اُس وقت مجھے یسوع کوزیادہ بہتر طور سے جاننا ہے۔
دنیا کی راہوں کو رد کرنا اور خدا کے لئے زندگی گزارنے والےسکڑے راستے میں اکثر تنہائی ہوتی ہے۔ لیکن مسیح کے ساتھ حقیقی قربت کو پانا دنیاکی کسی بھی چیزسے زیادہ قمیتی ہے۔میرا ایمان ہے کہ جس طرح ان سچائیوں نے میری مدد ورہنمائی کی ہے وہ آپ کی بھی کر سکتی ہیں۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ مخالفت تو ہو گی لیکن سکڑے راستہ پر چلنے کا اَجر بہت قیمتی ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے پاک رُوح میں مسیح میں زندگی گزارتے ہوئے سکڑے راستہ پر چلنے کا/کی آرزومند ہوں۔ مجھے کلام کی حدود میں رہنے کی توفیق عنایت کراورمجھ پرظاہر کرکس طرح زندگی گزاروں تاکہ آخر تک قائم رہ سکوں۔