روحانی بلوغت کا درست امتحان

روحانی بلوغت کا درست امتحان

اور(اگر ہم اس میں ہیں) میسح یسوع میں نہ تو ختنہ کچھ کام کا ہےنہ نامختونی مگر ایمان جو محبت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔ گلتیوں ۵: ۶

کسی بھی اور چیز سے زیادہ، خدا چاہتا ہے کہ ہمارے دلوں میں خدا اور دوسرے انسانوں کے لئے خالص،پاک اورمخلصانہ محبت ہو۔ اگر ہمیں اپنی زندگی میں صرف ایک چیز قائم رکھنی ہوتو وہ دوسروں کے لئے محبت ہونی چاہیے۔

بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ عظیم ایمان روحانی بلوغت کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ محبت میں چلنا روحانی بلوغت کا حقیقی امتحان ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہ محبت ہی ہے جو ہمارے ایمان کو تقویت پہنچاتی ہے۔

بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ ایمان محبت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔ گلتیوں ۵: ۶ میں بیان ہے کہ ایمان محبت کی راہ سے اثر دکھاتا،ظاہر کیا جاتا، تقویت بخشتاہے۔محبت منہ کی باتیں یا کوئی نظریہ نہیں ہے؛ یہ عمل ہے۔

محبت کے بغیر ایمان میں چلنے کی کوشش کرنا ایسے ہی ہے جیسے کہ ہمارے پاس دِیا تو ہو لیکن اس میں تیل نہ ہو(ہمارے پاس فلیش لائٹ ہو جس میں بیٹری نہ ہو)۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی’’محبت کے دیئے ‘‘ کو ہمیشہ تیل سے بھرکر رکھیں، ورنہ ہمارا ایمان اثرپذیر نہیں ہوگا!میرا ایمان ہے کہ جب مسیحی لوگ پوری تندہی سے محبت میں چلنے کی کوشش نہیں کرتےاس وقت وہ مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ محبت کو اپنے ایمان کااہم حصہ سمجھیں۔

پس محبت سے پُر زندگی کے طالب ہوں اوراپنے ایمان کو مضبوط اور بڑھتے ہوئے دیکھیں۔ جب خدا کی محبت کو اوّل درجہ ملتاہے، سب چیزیں اس کے پیچھے آتی ہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، میں جانتا/جانتی ہوں کہ محبت کے بغیر میرا اِیمان بے کار ہے۔ میری مدد کر کہ میں ایسی زندگی بسر کروں جو تیری محبت سے لبریز ہو۔ میری رہنمائی کرجب میں تیری محبت کو پالوں تو اُس کودوسروں تک پہنچاوٗں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon