روحانی طور پر زندہ رہیں

کیونکہ زندگی کے روح کی شریعت نے [جو] مسیح یسوع [ہمارے نئے انسان کی شریعت] میں مجھے گناہ اور موت کی شریعت سے آزاد کردیا۔  (رومیوں ۸ : ۲)

جب ہم مذہبی احکامات پر عمل کرکے خُدا کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہم بُری طرح ناکام ہوجاتے ہیں اور ہمیشہ شکست خوردہ محسوس کرتے ہیں۔ خُداوند یسوع نے ہمارے لئے راستی سے شریعت پر پورا عمل کیا اور ہمارے گناہ اور ناراستی کی قمیت خُدا کوچکا دی۔ اُس نے ہمارے لئے ایک راہ تیار کردی تاکہ ہم اِیمان کے وسیلہ سے خُدا تک رسائی حاصل کریں نہ کہ اپنے کاموں کے ذریعہ سے۔

خُداوند یسوع نے فرمایا کہ اگر ہم اُس سے مُحبّت رکھتے ہیں توہم اُس کے حکموں پربھی عمل کریں گے (دیکھیں یوحنا ۱۴ : ۱۵)۔ اُس نے یہ نہیں کہا کہ اگر ہم ان سب پر عمل کریں گے توہی وہ ہم سے پیارکرے گا۔ خُدا نے ہم سے مُحبّت کی ہے وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی مُحبّت کے جواب میں  اس کی فرمانبرداری کرنے کے لئے راضی ہوجائیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ بھی جانیں کہ جب ہم غلطیاں کرتے ہیں ہمیں فوری اور مکمل معافی مل جاتی ہے۔

پُرانے عہد کے ماتحت گناہ روحانی موت پیدا کرتا ہے لیکن مُحبّت کی شریعت جس کے ماتحت اب ہم جیتے ہیں ہم میں زندگی پیدا کرتی ہے۔ خُدا کی مُحبّت عجیب ہے اوراس بات کا علم کہ ہم کاملیت پر چلنے کے لئے کسی دباوٗ کے نیچے نہیں ہیں ہمیں قوت بخشتا ہے تا کہ ہم اُس کی حضوری میں آرام کریں اور اُس کی آواز سُنیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُداوند یسوع کے صلیب پر کئے گئے کام کےوسیلہ سے آپ کے لئے یہ ممکن ہے کہ خُدا کےساتھ قریبی رشتہ سے لطف اندوز ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon