پاک روح سے بھر جائیں اور بھلائی کریں

پاک روح سے بھر جائیں اور بھلائی کریں

…روح (پاک) سے معمور ہوتے جاوٗ ۔ افسیوں ۵: ۱۸

ہم سب جانتے ہیں کہ شیطان ہمیں گناہ کی آزمائش میں گرانے کی کوشش کرتا ہے اور دوسری طرف ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا بھی ہمیں ’’آزماتا‘‘ ہے۔ لیکن خدا ہمیں آزماتا اور اُبھارتا ہے تا کہ ہم بھلائی کریں۔ اور جب وہ بھلائی کے لئے ہمیں اُبھارتا ہے توابلیس ہمارے سامنے مختلف وجوہات پیش کرتا ہےتاکہ ہم وہ کام نہ کریں۔ اور اگر ہم اس کی باتوں کے سامنے جھک جاتے ہیں تو وہ بھلائی کرنے اور برکت حاصل کرنےکے موقع کو ہم سے چھین لیتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ہم صیح کام کی آزمائش کا مقابلہ کرنے میں کافی اچھّے ہیں بہ نسبت غلط کام کی آزمائش کا مقابلہ کرنے میں۔ لیکن دراصل اِس کو الٹ ہونا چاہیے۔

یعقوب ۴ : ۷ میں بیان ہے کہ خدا کے تابع ہو جاوٗاورابلیس کا مقابلہ(اس کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہو) کرواور وہ تم سے بھاگ جائے گا۔ اس میں دو باتیں ہیں۔آپ خداکی تابع داری کئے بغیر ابلیس کا مقابلہ نہیں کرسکتے اورآپ ابلیس کا مقابلہ کئے بغیر خدا کی تابع داری نہیں کرسکتے۔

افسیوں ۵ : ۱۸ میں ہمیں بتایا گیا ہے روح(پاک) سے معمور ہوتے جاوٗ۔ جب آپ پاک روح سے معمور ہوں گے آپ خدا کے تابع داری میں ہوں گےاور آپ ابلیس کامقابلہ کر کے جنگ جیت سکتے ہیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا مجھے اپنے پاک روح سے معمور کردے۔ میں اپنے آپ کو تیرے تابع کرتا/کرتی ہوں اور پاک روح کی رہنمائی کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں تاکہ بھلائی کروں اور آج لوگوں کے لئے باعثِ برکت بنوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon