روح کی راہنمائی میں چلنا

اگرہم [پاک] رُوح کے سبب سے زندہ ہیں تورُوح کے موافق چلنا بھی چاہیے [اگر پاک رُوح کے وسیلہ سے ہمارے اندر خُدا کی زندگی ہے تو آوٗ ہم درست شاہراہ پر آگے بڑھیں، ہمارے کام رُوح کے موافق ہوں]۔   (گلتیوں ۵ : ۲۵)

آج کی آیت میں رُوح میں زندگی گزارنے اور چلنے کا بیان کیا گیا ہے جو رُوح کی راھنمائی میں آگے بڑھنے کے مترادف ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں جو ہماری راھنمائی کے لئے موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔ انسان، ابلیس، جسم (ہمارے اپنے بدن، خیالات، مرضی اور جذبات) یا پاک رُوح۔ دنیا میں بہت سی آوازیں ہیں جو ہم سے باتیں کرتی ہیں یہ بہت سی ہیں اورایک ہی وقت میں ہم سے بات کرتی ہیں۔ یہ لازم ہے کہ ہم پاک رُوح کی راھنمائی میں چلنا سیکھیں۔ یاد رکھیں: وہ خُدا کی مرضی سے واقف ہے اور اُسے ہم میں سے ہر ایک کے اندربسنے کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ ہماری مدد کرے کہ ہم خُدا کے اِرادہ کے موافق ڈھل جائیں اور وہ سب کچھ حاصل کریں جو وہ ہمیں دینا چاہتا ہے۔

پاک رُوح ہم میں بستا ہے تاکہ ہماری مدد کرے۔ شروع میں اُس کی مدد کو قبول کرنا ہمارے لئے مشکل ہوگا لیکن خُدا کا شکر ہو کہ وہ مستقل مزاج ہے وہ ہمارے بارے میں ہمت نہیں ہارے گا۔ ہمیں ہر روز اپنے تمام معاملاتِ زندگی اُس کے پاس لے کر آنے ہیں اوراپنے پورے زورمیں اُسے کہنا ہے کہ ’’پاک رُوح میں تجھے اپنی زندگی کے ہر حصّہ میں خوش آمدید کہتا/کہتی ہوں!‘‘

جب آپ پاک رُوح کو اپنی زندگی کے ہرحصہ میں دعوت دیتے ہیں وہ آجاتا ہے۔ وہ آپ سے بات کرے گا، راھنمائی کرے گا، اصلاح کرے گا، مدد کرے گا، قوت بخشے گا اور آپ کے آگے چلے گا۔ دوسری قوتیں شاید آپ کی راھنمائی کرنے کی کوشش کریں لیکن پاک رُوح آپ کو قوت بخشے گا تاکہ آپ اُن کا مقابلہ کریں اوراور ساتھ ہی اپنی پیروی کرنے کی توفیق دے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خود سے سوال کریں کہ آپ کی زندگی کی راھنمائی کون کر رہا ہے۔ کیا وہ آپ خود، دوسرے لوگ، جذبات، ابلیس کی مکاری یا پاک رُوح ہے؟

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon