کیونکہ کام کی کثرت کے باعث سے خواب دیکھا جاتا ہے اور احمق کی آواز باتوں کی کثرت سے ہوتی ہے۔ واعظ ۵ : ۳
کیا آپ ایسا’’کام‘‘ کر رہے ہیں جو پھل دار نہیں ہے؟ کیا مصروفیت آپ کا اطمینان چھین رہی ہے؟
میں نے ایک بار ایک چوکیدار کے تعلق سے سنا جو بکنگھم پیلس(انگلینڈ) کے میدان کے ایک مخصوص حصّہ کی نگہبانی کرتا تھا۔ سوسال تک ہرروز چوبیس گھنٹے تک زمین کے اس حصے کی نگہبانی ہوتی رہی۔
آخر کار کسی نے اُس سے پوچھا ’’آپ کس چیز کی نگہبانی کرتے ہیں؟‘‘لیکن حیرت کی بات ہے کہ اُسے معلوم نہ تھا اور اس نے بڑی سادگی سے جواب دیا کہ پچھلے سو سال سے نگہبانی کا کام اس کے سپُرد ہے۔
بعد میں پتہ یہ چلا کہ سو سال پہلے کسی ملکہ نے وہاں گلاب کے پھول کا پودا لگایا تھا جس کی نگہبانی کے لئے وہاں ایک چوکیدار مقررکیا گیا تھا اوراب ایک صدی کے بعد وہ چوکیدار تو وہاں موجود ہے لیکن وہ پودا نہیں!
کیا آپ بھی کوئی ایسا کام کررہے ہیں جس کو کرنے کی وجوہات سے آپ ناواقف ہیں؟خدا نے ہمیں مصروف ہونے کے لئے نہیں بلایا ہے۔ اس نے ہمیں پھل دار ہونے کے لئے بلایا ہے۔ بہت زیادہ غیر ضروری مصروفیات میں کوئی پھل نہیں یہ صرف ہمیں پریشان کرنے کا باعث بنتی ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ سارا دن میں جو کام کرتے ہیں ان کا تجزیہ کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جو خدا آپ سے چاہتا ہے کہ وہ آپ نہ کریں یا کوئی کام جو وہ چاہتا ہے کہ آپ کریں وہ آپ نہیں کر رہے۔ پاک روح کو موقع دیں کہ وہ آپ پر ظاہر کرے تاکہ آپ مصروفیت سے چھٹکارا پا لیں اور زیادہ پھل لائیں۔
یہ دُعا کریں:
اَےپاک روح میری مدد کرتاکہ میں اپنی زندگی کو جانچوں اور تمام بے مقصد کاموں کو ختم کروں۔ میں مصروف نہیں ہونا چاہتا/چاہتی۔ مجھ پر ظاہر کر کہ کس طرح زیادہ پھل دار زندگی بسر کروں۔