
نعمتیں (تحفے، غیرمعمولی قوتیں جو مخصوص مسیحیوں کو ممتاز کرتی ہیں، الہیٰ فضل کی قوت سے جو اُن کی رُوحوں میں پاک رُوح کے وسیلہ سے کام کرتی ہے) تو طرح طرح کی ہیں مگر [پاک] رُوح ایک ہی ہے۔ (۱ کرنتھیوں ۱۲ : ۴)
رُوح کی نعمتوں کو بیان کرنا مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ وہ رُوحانی عالم میں کام کرتی ہیں۔ پچھلے کچھ دِنوں کے پیغام کے ذریعہ سے میں نے ان نعمتوں اور اِن کے بنیادی کاموں کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور اُمید اور دُعا ہے کہ میں کسی حد تک اس میں کامیاب ہوئی ہوں۔ ابھی بہت کچھ ہے جوروحانی نعمتوں کے بارے میں کہا جاسکتا ہے اورمیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ پاک رُوح کی نعمتوں کے تعلق سے لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
جب ہم رُوحانی عالم میں خدمت کرتے ہیں ہمیں محتاط ہونے کی ضرورت ہےلیکن خوف زدہ نہیں۔ ابلیس خُدا کی حقیقی نعمتوں کی کئی جھوٹی صورتیں پیش کرتا ہے لیکن ہم دُعا اور خُدا کے کلام سے سچائی کی تلاش کرتے ہوئے درست شاہراہ پر چل سکتےہیں۔
میں آپ کو یہ نصیحت بھی کرنا چاہتی ہوں کہ رُوح کی نعمتوں کے لئے دُعا کرنا شروع کردیں۔ خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کو رُوح کی نعمتیں عطا کرے اوران کو آپ کے وسیلہ سے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرے۔ وہ نعمتیں جو آپ کو زیادہ پُرکشش اور دلچسپ معلوم ہوتی ہیں ان کی تلاش نہ کریں بلکہ خُدا کی مرضی کے مطابق اُن کو ڈھونڈیں۔
جب ہم خُدا کی مرضی کے مطابق رُوح کی نعمتوں کو کام کرنے دیں گے تو اس سے ہرروزہمارا بھلا ہوگا اور غیراِیمانداروں کے سامنے مسیح جو ہمارے اندربستا ہے کی قدرت اور بھلائی کا اظہار ہوگا ۔ جب پاک رُوح کی نعمتیں ہماری زندگی میں کام کرتی ہیں ہم خُدا کے اس فضل کے جلال کو جو ہمیں بخشا گیا ہے اُن کے سامنے منعکس کرتے ہیں جنھیں خُداوند یسوع پر اِیمان لانے کی اَشد ضرورت ہے۔
اپنی ترقی کے لئے اور دوسروں کی بھلائی کے لئے رُوح کی نعتموں کو کام میں لانے کی آرزوکریں ۔ نعمتوں کی تلاش کے دوران مُحبّت میں چلنا نہ بھولیں کیونکہ مُحبّت تمام نعمتوں سے افضل ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: پاک رُوح کی نعمتیں آپ کی روزمرہ زندگی کا عمومی حصّہ ہونی چاہیں۔