رُکاوٹیں دور کرنا

رُکاوٹیں دور کرنا

بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُسکی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مل جائیں گی۔  (متّی ۶: ۳۳ )

شیطان کا سب سے زیادہ چالاک ا ہتھیار رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اگر ہم دنیا کی فکروں میں اُلجھ جائیں گے، تو بہت ممکن ہے خدا کے ساتھ وقت گُذارنے کو نظر انداز کرنا شروع کر دیں ۔

ہمیں وفادار رکھنے اور نزدیکی  رفاقت اور شراکت میں  قائم رکھنے کیلئے، خدا چاہتا ہے کہ چاہے ہمیں تکلیف ہی کیوں نہ اُٹھانی پڑے، ہم اُن رکاوٹوں کو دور کریں جو ہمیں اُس سے جدا کرتی ہیں۔ مثال کےطور پر اِس کام  کے لیے اگر ہمارا مستقبل، یا دولت کے لیے ہماری خواہش  یا پھر اُونچا سماجی رُتبہ بھی  اگر خُدا کی خوشی سے زیادہ عزیز لگیں تو ہمیں اپنی ترجیحات کو درست کر لینا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی  پیارا  تعلق آپکو خُدا کے ساتھ وقت گُذارنے سے روک رہا ہے اور آپ خُدا سے بڑھ کر اُس شخص کی رغبت اور قبولیت چاہتے ہیں ۔ تو اِسکی بنیادی وجہ یہ ہے، کہ آپکی زندگی کی کوئی بھی حالت یا خواہش جو آپ کو روح القدس کی رہنمائی سے روکتی ہے، وہ ہمارے لیے اچھی نہیں ہو سکتی ۔

خُدا چاہتا ہے کہ ہم پاک رُوح کی مدد سے متحرک ہوں نہ کہ پریشان و مضطرب رہیں۔ چنانچہ آج ہی اپنی زندگی کی ہر رکاوٹ کو ایک طرف رکھ دیں اور بامقصد طور پر اپنی توجہ خُدا پر مرکوز کریں۔ جب آپ اپنے پوُرے دِل سے خُدا کی تلاش کریں گے تو وہ آپکو مل جائیگا۔ وہ ہمیشہ آپکا منتظر رہتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند، اپنی زندگی سے تمام رُکاوٹیں ہٹانے کے لیے میَں تیری مدد مانگتی ہوں، اِس کے لیے چاہے مجھے دکھ ہی کیوں نہ اُٹھانے پڑیں۔ میری مدد کر کہ میں ہر چیز سے بڑھ کر تیری تلاش میں رہوں، مجھے اپنی روز مرّہ کی زندگی میں تیرے پاک رُوح کی رہنمائی ملے۔ میَں تیرے لیے زندہ رہنا چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon