ہر روز ایک رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کریں

ہر روز ایک رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کریں

کیا میں نےتجھ کو حکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ خوف نہ کھا اور بے دل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔یشوع ۱: ۹

میں پورے دل سے آپ کو نصیحت کرتی ہوں کہ اپنی زندگی میں موجود بہت سے مشکلات اور رکاوٹوں میں سے ایک دن میں ایک ہی کو حل کرنے کی کوشش کریں،اگر آپ تمام مشکلات کو ایک ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے تواس سےصرف پریشانی اور دباوٗ بڑھےگا۔ خدا پربھروسہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس بات پر اِیمان رکھیں کہ وہ ہمیں ہماری’’روزکی روٹی‘‘ عطا کرے گا؛یعنی جس چیز کی ہمیں ضرورت ہے وہ ہمیں ضرورت کے وقت مل جائے گی اُس سے پہلے نہیں۔

بعض اوقات رکاوٹیں ناممکن اور بہت بڑی معلوم ہوتی ہیں لیکن خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔ ہمیں دلیری اوراُس زورکوحاصل کرنے کی ضرورت ہے جو وہ ہمیں دینا چاہتا ہے۔ یاد رکھیں کہ خُداآپ کو اس کام کے لئے فضل عطا کرے گا جو آپ کو آج کرنےکی ضرورت ہے۔ پس کل کی بابت فکر کرنے کی بجائے آج کے معاملات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اِس اصول کا اِطلاق زندگی کے کئی حصّوں پرہوتا ہے جیسے کہ قرض میں سے نکلنا،اپنے گھر کو صاف کرنا اور ترتیب دینا،شادی کے مسائل کو حل کرنا، بچوں کی تربیت کرنا، کام کی جگہ وقت پرپہنچنا، کسی پروجیکٹ کو مکمل کرنا۔ زندگی کے تمام کاموں کو آپ اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے پورا کریں۔

فلپیوں ۴ : ۱۳ میں بیان ہے کہ جو ہمیں طاقت بخشتا ہے اُس میں ہم سب کچھ کر سکتے ہیں پس ہرکام اورہربات کے لئے تیار رہیں کیونکہ جب  وہ آپکی طرف ہے تو کچھ بھی کرنا آپکے لئے بڑا مسئلہ نہیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا جب میرے سامنے ناممکن رکاوٹیں ہوں، اس وقت میں ایک دن میں ایک کی بنیاد پر ان سے یہ جان کر نبرد آزما ہو سکتا/سکتی ہوں کہ تو میرے ساتھ ہے۔آج میں تجھ سے قوت کا/کی طلب گار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon