آپ کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاھئیے

آپ کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاھئیے

پس انسان کے لئے اس سے بہتر کچھ نہیں کہ وہ کھائےاور پئے اوراپنی ساری محنت کے درمیان خوش ہو کراپنا جی بہلائے،میں نے دیکھا کہ یہ بھی خدا کے ہاتھ سے ہے۔ واعظ ۲: ۲۴

خوشی ایندھن کی مانند ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم اچھّے رویہ کے ساتھ اپنے تمام کاموں کو پایہٗ تکمیل تک پہنچا سکیں۔عین ممکن ہے کہ ہم منزل پر تو پہنچ جائیں لیکن اگر ہم سفر کے دوران خوش نہیں رہیں گے اور اپنے بوجھ نہیں اُتاریں گے تو ہم کڑواہٹ سے بھرے اوربوجھ سے دبے ہوئے ہوں گے۔

بہت سے لوگ مسلسل کام میں جتے رہتے ہیں اور خود کو تھکا دیتے ہیں، اورسوچتے ہیں کہ خوشی منانا اور زندگی سے لطف اندوز ہونا گناہ ہےجب کہ خدا کے کلام میں خوشی منانے اور کام کرنے کےلئے واضح احکام موجود ہیں۔واعظ ۲ : ۲۴ میں مرقوم ہے کہ ہمیں اپنی ساری محنت کے درمیان کھانا پینا اور خوش رہنا اور اپنا جی بہلانا ہے۔

اس تعلق سے ہماری سوچ بہت محدود ہے۔ابلیس ہمیں دھوکہ دینے میں کامیاب ہو چکا ہے، اوراِسی وجہ سے وہ لوگوں کو زیادہ کام کے بوجھ ،بے جا ذمہ داری کے احساس،پریشانی،کڑواہٹ، استعمال کئے جانے کے دُکھ میں مبتلا کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

ہمیں کام اور کامیابی کے دوران آرام کے ساتھ ساتھ تفریح کی بھی ضرورت ہے۔ جو کام بھی خدا آپ کے سپرد کرتا ہے اُسے پوری محبت اور لگن سےکریں لیکن اس کے ساتھ آپ کی زندگی میں توازن بھی ہونا چاہیے یعنی آپ کواپنے آپ کو اَجر دینا چاہیے اور اپنی ترقی کی خوشی منانی چاہیے۔ خدا کی نگاہ میں آپ اس کے لائق ہیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا جو زندگی تو نے مجھے دی ہے میں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا/چاہتی ہوں۔ مجھ پر ظاہرکر کہ محنت  کےساتھ ساتھ  آرام  بھی کروں اور خوشی بھی مناوٗں۔مسیح میں کثرت کی زندگی کے لئے تیرا شکر ہو!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon