زندگی سے لطف اندوز ہوں

زندگی سے لطف اندوز ہوں

پس اِنسان کے لئے اِس سے بہتر کچھ نہیں کہ وہ کھائے اور پئے اور اپنی ساری محنت کے درمیان خوش ہوکر اپنا جی بہلائے۔ میں نے دیکھا کہ یہ بھی خُدا کے ہاتھ  سے ہے۔  واعظ 2 : 24

یہ ممکن ہے کہ ہم اضطراب میں زندگی بسر کریں ۔۔۔۔ یعنی ہم کوشش، کامیابی، کام کے بھنور میں پڑے رہیں لیکن کبھی بھی حقیقی طور پر زندگی سے لطف اندوز نہ ہوں۔ یہ بات اُن لوگوں پر بالکل صادق آتی ہے جنھوں نے اُس زندگی کو جو خُدا نے اُنہیں بخشی ہے حقیقی طور پر گلے لگانا اور پسند کرنا نہیں سیکھا۔

زندگی سے لطف اندوز ہونا ایک فیصلہ ہے جس کی بنیاد حالات سے خوش ہونے کی اہلیت سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ دِلی رویہ ہے، ایک فیصلہ ہے کہ ہم ہربات سے خوش ہوں گے کیونکہ ہر بات ۔۔۔۔ یعنی چھوٹی باتیں اور بظاہر غیر اہم باتیں بھی ۔۔۔۔ خُدا کے ہماری زندگی کے مجموعی طور پر "بڑے منصوبے” کا حصہ ہیں۔

ہماری خوشی خُداوند یسوع میں پائی جاتی ہے اور اگر ہم جو کچھ کرتے ہیں وہ اس کے ساتھ اور اس کے لئے کریں تو پھر ہم اِن تمام باتوں سے حقیقی طور پر لطف اندوزہوں گے۔ یہاں تک کہ اگر ہمیں ایسےمسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے ہم خُدا کے منتظر ہیں اس وقت بھی ہم زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ شک اور بے اعتقادی خوشی کو چُرا لیتے ہیں لیکن بچّوں کا سا اِیمان خوشی کو قائم کرتا ہے جو کہ ہماری روحوں میں پہلے ہی سے موجود ہوتی ہے کیونکہ پاک رُوح وہاں موجود ہے۔ ہروقت خُدا پر بھروسہ کریں اور اُس کی حضوری سےلطف اندوز ہوں! آپ کی زندگی خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے پس اُس سے لطف اندوز ہوں!

آپ خُدا کی خوشی میں شادمان ہونے کا چناؤ کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی کے ہر دِن میں اس کے ساتھ خوشی منائیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon