امتحان ہماری زندگی میں گواہی پیدا کرتے ہیں

امتحان ہماری زندگی میں گواہی پیدا کرتے ہیں

تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔   یعقُوب 3:1

مجھےعظیم گواہیاں سُننا پسند ہے لیکن مَیں یہ بھی جانتی ہوں کہ لوگوں کی زندگی کے غیر معمولی حالات کے پیچھے کوئی نہ کوئی چیلنج یا مشکل چھپی ہوتی ہے۔ بغیرامتحان کے کسی کے پاس بھی کوئی گواہی نہیں ہوتی۔ زندگی کے سفر میں ہم ہر قسم کے امتحان پاس کر سکتے ہیں، اور اُن کو پاس کرنے کا مطلب ہے کبھی ہار نہ ماننا۔ ہماری زندگی میں امتحانوں اور آزمائشوں کا ایک اہم کردارہے اور ان کو سمجھنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ان کو سمجھنے سے ہمیں اُن کو برداشت کرنے اور اُن کے ذریعے پیدا ہونے والے مضبوط اثر کے لیے شُکر گزار ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ہر قسم کے حالات جن سے میں سے خُدا ہمیں گزرنے دیتا ہے بالآخر ہمارے لیے بھلائی کا سبب بنتے ہیں — چاہے ان میں سے گزرنا کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ جب ہم امتحانوں اور آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں تواگر ہم ان کوقبول کرتے ہیں اور ان سے بھاگنے سے انکار کر تے ہیں تو ہم کوئی نہ کوئی سبق ضرور سیکھیں گے جو مستقبل میں ہماری مدد کرےگا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میری مدد کر کہ مَیں جس امتحان سے گزر رہا/رہی ہوں اس میں سے گزرتے ہوئے میں تیرے اطمینان کا تجربہ کر سکوں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ ہر چیز جس میں سے تُومجھے گزارتا ہے وہ میری بھلائی کے لیے کام کرے گی۔ اور مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے مجھے طاقت بخشی ہے جو فتح پانے کے لئے مجھے درکار ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon