سادہ اطمینان اور شادمانی

سادہ اطمینان اور شادمانی

(آخر کار) کیونکہ خُدا کی بادشاہی (پسند کے) کھانے پینے (کو حاصل کرنے) پر نہیں بلکہ راست بازی (وہ حالت جس کے باعث انسان خُدا کی نگاہ میں مقبول ٹھہرتا ہے) اورمیل ملاپ (دِل) اور اُس خوشی پر موقوف ہے جو رُوح القّدس کی طرف سے ہوتی ہے۔ رومیوں 14 : 17

بہت سال پہلے میری سوچ کچھ ایسی تھی: زندگی کو اتنا پیچیدہ نہیں ہونا چاہیے۔ میرے اندر کوئی چیز بسیرا کئے ہوئی تھی اور مسلسل میرے اندر سے خوشی کو نچھوڑرہی تھی۔ مجھ پر یہ ظاہر ہونا شروع ہوا کہ میں اِیمان رکھنے کی بجائے شک میں زندگی گزاررہی ہوں۔ میں اپنی زندگی میں موجود خُدا کے بلاوے پر شک کررہی تھی، میں پریشان تھی کہ پتہ نہیں وہ ہماری ضروریات کو پورا کرے گا یا نہیں، میں اپنے فیصلوں اور کاموں پر سوال اُٹھائے ہوئے تھی۔

میں مثبت  سوچ کی بجائے منفی خیالات میں پڑچکی تھی۔ میں اِیمان رکھنے کی بجائے شک میں پڑ چکی تھی۔

شک ہر چیز کو پیچدہ بنا دیتا ہے۔ یہ آپ کے دِل کے راستہ اندر داخل ہوتا ہے۔ آپ کی سوچ کو دلائل سے بھر دیتا ہے جو منفی سوچ پیدا کرتے ہیں اورجواب تلاش کرنے کے لئے آپ کی زندگی کے حالات اور واقعات کے اِرد گرد ہی گھومتے رہتے ہیں۔

خُدا کا کلام ہمیں یہ ہدایت نہیں دیتا کہ ہم اپنے مسائل کو خود حل کریں۔ اس کے بجائے ہمیں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہم اپنے پورے دِل اور جان سے خُدا پر بھروسہ کریں (امثال 3 : 5)۔ جب ہم خُدا کی بتائی ہوئی سادہ ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو بغیر کسی رکاوٹ کے خُدا کی قربت میں داخل ہوجاتے ہیں جس کے نتیجہ میں خوشی اور اطمینان میں زندگی بسر کرتے ہیں۔

جب شک آپ کے دروازے پر دستک دے تو اِیمان سے بھرے ہوئے دِل کے ساتھ اُس کا سامنا کریں، اور آپ ہمیشہ فتح حاصل کریں گے۔

بے اعتقادی سے کبھی بھی خوشی جاری نہیں ہوتی لیکن جہاں اِیمان ہوتا ہے وہاں شک بھی موجود رہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon