اگر آپس میں مُحبّت رکھّو گے [اگر تم آپس میں مُحبّت کا اظہار کرتے رہو]۔ تو اِس سے سب [آدمی] جانیں گے کہ تُم میرے شاگِرد ہو۔ یُوحنّا 13 : 35
اپنی ضرورتوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنا اور کسی اور کے لیے کچھ کرنا — جب کہ ہم بھی تکلیف میں ہیں — یہ برائی پر قابو پانے کے لیے سب سے طاقتور کام ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔ اور شُکر ہے کہ خُدا ہماری مدد کر سکتا ہے۔
جب یسوع شدید تکلیف میں صلیب پر تھا، اس نے اپنے ساتھ لٹکے ہوئے ڈاکو کو تسلّی دی (لوقا 39:23- 43 دیکھیں)۔ جب ستِفَنُس کو سنگسار کیا جا رہا تھا، اس نے ان لوگوں کے لیے دُعا کی جو اسے سنگسار کر رہے تھے اور خُدا سے درخواست کی کہ وہ اس گناہ کو ان کے ذمہ نہ لگائے (اعمال 59:7-60 دیکھیں)۔ جب پولس اور سیلاس جیل میں تھے تو انہوں نے اس جیل کے داروغہ کو خُوشخبری دینے کا فیصلہ کیا (اعمال 27:16-34 دیکھیں)۔
اگر ہم خود غرضی کے خلاف جنگ لڑتے ہیں اور مُحبّت میں چلتے ہیں تو دُنیا کی توجہ ہماری طرف لگ جائے گی۔ ہم دُنیا کے لوگوں کی مانند بن کران کو متاثر نہیں کرسکتے۔ اور بہت سےغیر نجات یافتہ دوست اور رشتہ دار یسوع کو جان سکتے ہیں اگر ہم انہیں نظر انداز کرنے، تنقید کرنے یا رد کرنے کے بجائے حقیقی طور پر ان سے مُحبّت کرتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہم یہ جان سکتے ہیں، کیا آپ کو نہیں لگتا؟
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دینے کی صلاحیت عنایت فرما۔ تیرا شُکریہ کہ تیری مُحبّت میں زندگی بدلنے کی طاقت ہے۔ آج اس طاقت کا مظاہرہ کرنے میں میری مدد کر۔