جیسا تمہارا باپ رحیم ہے تم بھی رحم دل(ہمدرد، نرم دل،سرگرم اورمہربان) ہو۔ لوقا ۶: ۳۶
یہ بہت عجیب بات ہے۔ جتنا میں اس کےتعلق سےسوچتی ہوں اتنا ہی میں حیران ہوتی ہوں۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ہمیں وہ برکت ملتی ہے جس کے ہم لائق نہیں ہیں اور دوسری طرف جس سزا کے ہم مستحق ہوتے ہیں یہ اس کو روکتی ہے۔ یہ سب سےعظیم تحفہ ہے جو آپ کسی کو دے سکتے ہیں۔
یہ تحفہ رحم کہلاتا ہے۔ یسوع اس لئے دنیا میں آیا تاکہ ہم پر رحم کرے، پس ہمیں بھی دوسروں پر رحم کرنے کی ضرورت ہے۔
مسیح کے نمونہ سے ہمیں سکھایا گیا ہے کہ ہم اپنے دشمنوں سے پیار کریں اور ان کو معاف کریں۔ ہمیں سکھایا گیا ہے کہ جو ہم سے اچھاسلوک نہیں کرتےاُن سے بھی دوستانہ رویہ رکھیں۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ غریبوں اور بے یارومدد گاروں کی فکر کریں اور ان کو دیں جو کبھی بھی ہمیں واپس نہیں دےسکتے۔
ہم ایسے لوگوں کو دیتے ہیں جو بدلے میں ہمیں واپس کرسکتے ہیں۔ لیکن ہم زیادہ بابرکت اُس وقت ہوں گے جب ہم اُن کو دینے کا فیصلہ کریں گے جو ہمیں واپس دینے کے وسائل نہیں رکھتے اوراسی طرح ہم رحم دلی کا اظہار کرتے ہیں۔
سب سے قیمتی چیز جو ہم خدا کو دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم یسوع کی مانند بنیں۔ جس طرح اس نے آپ سے برتاوٗ کیا آپ بھی دوسروں سےویسا ہی برتاوٗ کرنے سے مسیح کی مانند بن سکتے ہیں۔ آپ کے اِرد گرد موجود لوگ آپ سے اس عظیم تحفہ کو حاصل کر سکتے ہیں یعنی: رحم۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اُس رحم کے لئے جو تو ہر روزبنا کسی غرض کے مجھ پر کرتاہے تیرا شکر کرتا/کرتی ہوں ۔ میں اسی طرح دوسروں پر رحم کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔ میں زندگی کے ہراس موقع کو جو مجھے ملے گا دوسروں پر اسی طرح تیرا رحم ظاہر کروں گا/گی۔