سب کے ساتھ صُلح سے رہیں

سب کے ساتھ صُلح سے رہیں

جہاں تک ہوسکے تم اپنی طرف سے سب آدمیوں کے ساتھ میل ملاپ رکھو۔ رومیوں ۱۲ : ۱۸

ایک اہم سبق جو میں نے سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ’’جھک جاوٗ تا کہ ٹوٹ نہ جاوٗ‘‘۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ ادنیٰ لوگوں(انسانوں اور چیزوں) کی طرف متوجہ ہو اورجہاں تک ہو سکے تم اپنی طرف سے سب آدمیوں کے ساتھ میل ملاپ رکھو(رومیوں ۱۲: ۱۶ ،۱۸)۔

خدا کے کلام کو اپنی زندگی میں اولیت دینے سے پہلے اوراس کی فرمانبرداری میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے میں اپنی مرضی کے تابع تھی۔ میں سمجھوتہ نہیں کرتی تھی؛ میں چاہتی تھی کہ ہر کوئی میری مرضی کے مطابق چلے۔ نتیجتناً میں زیادہ پریشانی اور اختلافات کا شکار ہوجاتی تھی۔

اب میں نے جھکنا سیکھ لیا ہے۔ لیکن دنیاوی اعتبار سے ہارماننا اوراپنی عادت کے برعکس کام کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ پریشان ہونے اور خستہ حال ہونےسے بہتر ہے۔

اگرآپ اپنے تعلقات میں امن وسلامتی چاہتے ہیں توآپ کو لچک داررویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔اگر آپ ہر وقت اپنی مرضی پر زور دیتے رہیں گے تو اس سے آپ خود کواور اپنے اِرد گرد لوگوں کو تکلیف پہنچانے اور ٹھوکرکھلانے کا سبب ہو ں گے۔ لیکن اگر آپ پولس کی نصیحت کو دِل میں رکھ کر سب کے ساتھ میل ملاپ سے رہیں گے تو پاک روح آپ کے تعلقات کو اپنی خوشی اوراطمینان سے بھر دے گا!


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح جھکنے میں میری مدد فرما تا کہ میں ٹوٹ نہ جاوٗں۔ میں اپنے تعلقات میں تیرے اطمینان کو مانگتا/مانگتی ہوں پس میں آج اپنے میں لچک پیدا کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon