غرض اَے بھائیو!جتنی باتیں سچ ہیں اورجتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اورجتنی باتیں پسندیدہ ہیں اورجتنی باتیں دلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کیا کرو۔ فلپیوں ۴: ۸
میں نے بہت سال اُداسی میں گزار دیئے کیونکہ ہر صبح جب میں سو کر اُٹھتی تو میرا ذہن منفی،اُداس اورپریشان کن باتوں سے بھر جاتا تھا۔ لیکن اب میں حقیقی طورپر کہہ سکتی ہوں کہ میرے اندر موجود پاک روح نے میری مدد کی ہے تاکہ میں مسیح کے خیالات کے مطابق چل سکوں۔
ہوسکتا ہے کہ میری طرح آپ نے بھی غلط سوچوں میں کئی سال گزار دیئے ہوں۔ خوش خبری یہ ہے کہ خد اکی مدد سے آپ آج ہی اُن کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
اگرآپ کوبھی منفی سوچوں کا سامنا ہے تویہ جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ کی زندگی اُس وقت تک تبدیل نہیں ہوگی جب تک آپ کی سوچ تبدیل نہیں ہوگی۔ تبدیلی کے لئے نئی اورخدا کی مانند سوچ اَشد ضروری ہے۔
بائبل مقّدس میں ایسے بہت سے حوالے موجود ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہمیں کس قسم کی باتوں پرغورکرنا چاہیے۔ فلپیوں ۴ : ۸ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں تعمیر کرنے والی باتوں پرغورکرنا ہے نہ کہ تباہ کرنے والی باتوں پر۔
آج میں آپ کو چیلنچ کرنا چاہتی ہوں۔ ہرصبح اُٹھ کر منفی باتوں پر غور کرنے کی بجائے کلام کی کسی مثبت سچائی کو پڑھیں اوراُس پر غور کریں۔ خدا کے کلام کو اپنے اندر بڑھنے دیں اور اپنی سوچ کو تبدیل ہونے دیں ۔اپنی سوچوں کو اچّھی باتوں پر متوجہ کریں اور اس کے وسیلہ سے آنے والی اچھّی تبدیلی سے لطف اندوز ہوں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں تبدیل ہونے اور مسیح کی سوچ کو اپنانے کے لئے تیار ہوں۔ میری مدد کر کہ میں سچائی،شرافت،واجب،پاک،پسندیدہ،دلکش،نیکی اور تعریف کی باتوں پر غور کرتا/کرتی رہوں۔