سُنیں اور فرمانبرداری کریں

شمعون [پطرسنے جواب میں کہا اَے اُستاد ہم نے رات بھر محنت [تھک کرچور ہوگئےکی اور[جال میںکُچھ ہاتھ نہ آیا مگر تیرے کہنے سے [ پھر] جال ڈالتا ہوں۔ (لوقا ۵ : ۵)

خُدا کے خزانہ میں ہمارے لئے بہت سی برکات اورنئے مواقع موجود ہیں۔ اِن کے بارے میں جاننے اوراُن کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اُسکی آواز سُنیں اوران کو لینے کے لئے اِیمان سے قدم بڑھائیں۔ ان برکات اور کاموں میں بہت سے ایسے ہیں جو ہمیں پسند نہیں یا جو ہماری نظرمیں بے کاراورغیراہم ہیں۔ خُدا پرہمارا اِیمان اوراُس کی عزّت  ہماری ذاتی خواہش، سوچ اوراحساسا ت سے بڑھ کرہونی چاہیے۔

لوقا ۵ باب میں اس کی بڑی اچھّی مثال ملتی ہے۔ پطرس اورکچھ اور شاگرد ساری رات مچھلیاں پکڑتے رہے؛ اوراُن کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ وہ تھک چکے تھے؛ دراصل وہ تھک کر چور ہوچکے تھے۔ انہیں اچھّی نیند اور شاید اچھی خوراک کی ضرورت تھی۔ اُنہوں نے ابھی اپنے جال دھو کررکھے ہی تھے جو بڑا محنت طلب کام تھا۔

اُسی وقت یسوع جھیل کے کنارے نمودار ہوا اور اُن سے کہا کہ اگروہ بہت سی مچھلیاں پکڑنا چاہتے ہیں تو اُنہیں دوبارہ گہرے میں جال ڈالنا چاہیے۔ پطرس نے کہا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ساری رات بڑی محنت کی ہے اوراُنہیں کچھ حاصل نہیں ہوا اوراب وہ تھک چکے ہیں۔ لیکن جب خُداوند یسوع مسیح نے اُسے دوبارہ جال ڈالنے کے لئے کہا تو وہ راضی ہوگیا۔

خُداوند ہم سے اِسی قسم کے رویے کی توقع کرتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جب خُداوند ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے کہے تو ہمیں ایسا محسوس ہو کہ وہ ہمیں نہیں کرنا چاہیے یا شاید ہم وہ کام کرنا ہی نہ چاہیں ؛ یا شاید ہمارے خیال کے مطابق یہ مناسب نہ ہو؛ شاید ہم ناکامی سےخوف زدہ ہوں؛ لیکن چاہیے کہ جب خُدا ہم سے کچھ کہے تو ہم اُس کی آواز سُننے اور فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  شاید آپ کو مناسب نہ لگے تو بھی خُدا کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اُس نے آپ کے لئے بہت عظیم برکات رکھی ہوئی ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon