تکلیف سہے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا

… اُس (خُداوند) نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دِلوں کو تسلّی دوں۔ قیدیوں کے لئے رہائی اور اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کروں۔ تاکہ خُدا وند کے سالِ مقبول کا اور اپنے خُدا کے انتقام کے روز کا اشتہار دوں…غمزدوں کے لئے یہ مقرر کردوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سہرا اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اُداسی کے بدلے ستایش کا خلعت بخشوں تاکہ وہ صداقت  کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہوئے کہلائیں…                         یسعیاہ 61 : 1 ـ 3

جب ہم جذباتی شفا کی طرف گامزن ہوتے ہیں تو اس دوران پاک رُوح کی راھنمائی کے باوجود شفا کے عمل سے گزرنے کا درد جسمانی درد سے زیادہ شدید ہوسکتا ہے۔ چونکہ میں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دِنوں میں بہت درد سہا اورمیں تکلیفیں سہہ سہہ کرتھک چکی تھی۔ میں پاک رُوح کی راھنمائی کی پیروی کے وسیلہ سے شفا حاصل کرنے کی کوشش میں تھی لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر تھی کہ یہ عمل اتنا تکلیف دہ کیوں ہے۔

خُداوند نے مجھ پر ظاہر کیا کہ بہت سے ایسے "درد کے دروازے” ہیں جن کے پیچھے میں چھپی ہوئی تھی۔ میں مضبوط بیڑیوں میں جکڑی ہوئی تھی یعنی جھوٹی شخصیات، دھوکے، معصوم چہروں کے پیچھے پناہ لئے ہوئے تھی۔ میں نے یہ جان لیا کہ جب لوگ بندھنوں سے نکل کر آزادی کی طرف سفر شروع کرتے ہیں تو ان کودرد کے دروازوں کے پار جانے کےلئے اُن ہی راستوں پر سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے جن سے وہ آئے تھے۔ جب خُدا مشکل معاملات، انسانوں اور سچائیوں کا سامنا کرنے کےلئے ہماری راھنمائی کرتا ہے تو اس دوران ہمیں اسی تکلیف و درد کو سہنا پڑتا ہے جس کا سامنا ہم نے شروع میں کیا تھا۔ خوشخبری یہ ہے کہ ہمیں اپنے زور پران کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ آپ کے قریب ہے اوراگر آپ چاہیں تو وہ آپ کو شفا دے سکتا ہے۔

 

خُدا کا شُکر ہو کہ وہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتا، قید کے دروازوں کو کھولتا اور قیدیوں کو رہائی دیتا ہے! آپ کو اپنے ماضی کے دُکھوں میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon