کلام میں سے اپنے لئے ضرورت کے وقت جواب اور قوت کی تلاش کریں

کلام میں سے اپنے لئے ضرورت کے وقت جواب اور قوت کی تلاش کریں

کیونکہ خُدا کا کلام زندہ اور موثر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اورروح اور بند بند اور گودے کوجُدا کرکے گزر جاتا ہے اور دِل اور خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔ عبرانیوں ۴: ۱۲

جب لوگ مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ وہ بائبل مقّدس کہاں سے پڑھنا شروع کریں تو میں ان کو جواب دیتی ہوں کہ آپ کہیں سے بھی شروع کرسکتے ہیں کیونکہ کوئی بھی حصّہ غلط نہیں ہوسکتا۔آپ اپنی رہنمائی کے لئے کسی بھی کتاب کا مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔

جب میں نے پہلے پہل کلام کا مطالعہ شروع کیا مجھے اپنےتعلقات میں مسائل کا سامنا تھاکیونکہ میں حقیقی محبت سے ناآشنا تھی۔ پس اس وقت میں نے محبت کے موضوع کے تعلق سے مطالعہ کرنا شروع کیا اورمیں نے سیکھ لیا کہ محبت کسی کومل احساس سے بڑھ کر ہے۔یہ لوگوں سے اچھا برتاوٗ کرنے کافیصلہ ہے۔

میں نے بائبل کے مطالعہ سے سیکھا کہ محبت کیا ہے اور محبت کیسے کی جاتی ہے۔اس وقت میری زندگی میں تبدیلی رونما ہونا شروع ہوئی۔

آپ کے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں آپ بائبل کی کلید کو استعمال کریں اور اس موضوع کے بارے میں بائبل میں سے مطالعہ کریں۔ مثال کے طورپراگر آپ غصہ یا خوف کی وجہ سے پریشان ہیں توکلید (جوکئی بائبل کی جلدوں کے پیچھے بھی دستیاب ہوتی ہے)کو استعمال کریں اور ان الفاظ کی مدد سے حوالہ جات کی تلاش کریں جن میں ان کے متعلق بات کی گئی ہے۔ پاک روح سے راہنمائی کے طلب گارہوں وہ آپ کو راہ دکھائے گااور سچائی کو آپ پر ظاہر کرے۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے شروع کرتے ہیں بس اتنا یاد رکھیں کہ کلام زندہ ہے اور خدا آج ہی آپ سے کلام کرنا چاہتا ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خداوند میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو مجھ سے کلام کرنا چاہتا ہے۔ تیرے کلام کو سمجھنے کے لئے مجھے جس حکمت اور قوت کی ضرورت ہے اس کو پانے میں میرے مدد فرما۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon