شفاعت کی اہمیت

شفاعت کی اہمیت

میں نے ان کے درمیان تلاش کی کہ کوئی ایسا آدمی ملے جو فصیل بنائے اور اُس سر زمین کے لئے اُس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو…  حزقی ایل 22 : 30

شفاعت کرنے کا مطلب ہے کہ کسی شخص کی خاطر رخنہ میں کھڑا ہونا، خُدا کے تخت کے سامنے اُس کے معاملہ کے لئے التجا کرنا۔ جب کسی اِنسان اور خُدا کے تعلق میں کوئی دراڑ پڑ جاتی ہے تو اُس وقت ہمارے پاس یہ موقع ہوتا ہے کہ ہم خود اُس رخنہ میں کھڑے ہوجائیں اوراُن کے لئے دُعا کریں۔ ہم اُن کے لئے شفاعت کرسکتے ہیں اور توقع کرسکتے ہیں کہ جب تک وہ انتظار کررہے ہیں اس دوران اُن کو تسلّی اورحوصلہ ملتا رہے۔ اور ہم یہ توقع بھی کرسکتے ہیں کہ جس چیز کی اُنہیں ضرورت ہے وہ صیح وقت پرپوری ہوجائے گی۔

میں نہیں جانتی کہ اگر لوگ میرے لئے شفاعت نہ کرتے تو میرے ساتھ کیا ہوتا۔ میں خُدا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے ایسے لوگ دے جو میرے لئے شفاعت کریں تاکہ میں اُس خدمت کو پورا کروں جس کے لئے اُس نے مجھے بلایا ہے۔ ہم سب کو ایک دوسرے کی دُعاؤں اور شفاعت کی ضرورت ہے۔

دوسروں کے لئے دُعا کرنا بیج بونے کے مترادف ہے۔ اور اگر ہم فصل کاٹنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو بیج بونا ہے(گلتیوں 6 : 7)۔ شفاعت کے وسیلہ سے دوسرے لوگوں کی زندگی میں بیج بونا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے ہم یقینی طور پراپنی زندگی میں فصل کاٹ سکتے ہیں۔ جب بھی ہم کسی کے لئے دُعا کرتے ہیں ہم خُدا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نہ صرف اُس شخص کی زندگی میں کام کرے بلکہ ہماری زندگی میں بھی کام کرے۔

شفاعت ان اہم وسیلوں میں سے ایک ہے جس کے ذریعہ ہم خُداوند یسوع مسیح کی اُس خدمت کو آگے بڑھاتے ہیں جو اُس نے اس زمین پر شروع کی تھی۔

ہم دُعا کے وسیلہ سے خُدا کی قوت کو دوسرے لوگوں کی زندگی میں جاری کر سکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon