شُکر گزاری کا رویہ

شُکر گزاری کا رویہ

سب کام [خُدا کے خلاف] شِکایت اور [آپس میں] تکرار بغَیر کِیا کرو۔  فِلِپّیوں 2 : 14

میرے اور آپ کے پاس مستقل بنیادوں پر شکایت کرنے کے بہت سے مواقع ہیں۔ لیکن شکایت کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا؛ شکایتیں صرف دُشمن کے لیے دروازہ کھول دیتی ہیں۔ یہ مسائل حل نہیں کرتیں؛ یہ صرف بڑے مسائل کونشوونما پانے کی راہ ہموار کرتی ہیں۔

شکایت کرنے کے بجائے، آئیے ہر روز خُداوند کی شُکرگزاری کا رویہ اپناتے ہوئے اس کا سامنا کرنے کا انتخاب کریں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم صرف کبھی کبھار شُکرگزاری کریں بلکہ اس کا مطلب ہے مستقل شکرگزاری کا طرز زندگی اپنانا۔ وہ شخص جو "شُکر گزاری کا رویہ” اپنالیتا ہے وہ ہر بات کے لئے شُکر گزار اور مشکور رہ سکتا ہے یعنی ہر اُس کام کے لئے جو خُدا اُس کی زندگی میں ہرروز کرتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکرہوکہ تُو میری زندگی کی ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ میں کیا چاہتا/چاہتی ہوں یا میرے پاس کیا نہیں ہے اس کے بارے میں شکایت کرنے کے بجائے میں اپنے پاس۔ موجود ہر چیز کے لیے شُکر گزار ہونے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔ تُو نے میرے ساتھ  بھلا سلوک کیاتیری بھلائی کے لئے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon